Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

تحفظ پاکستان مہم کے ذریعے عوام میں نیا عز م اور حو صلہ پیدا کر یں گے۔عمران رشید


فیصل آباد  4مارچ 2019ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی117کارابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں زونل ذمہ دارن کا امیرزون عمران رشیدکی زیرصدارت غلام محمدآبادمیں پلاننگ اورخصوصی جائزہ اجلاس ۔زونل جنرل سیکرٹری رانامحمداقرار،نائب امیر محمدسلیم انصاری،نائب امیر میاں ارشدجاوید،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اکبرحیات باجوہ،سی سی امرائ،چوہدری عبدالغفور،رانامحمداسرارخاں،حافظ ارشدعلی،چوہدری محمدنواز، شاہداسلام،لیاقت علی،بوٹارحمانی،حاجی عبدالقیوم،جے آئی یوتھ کے زونل صدر محمدنعیم اورخصوصی طور پر قاری محمدنوازخطیب جامع مسجدبدراورطارق حسین نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں رابطہ عوام کے سلسلے میں تمام سٹی کونسلزمیں تبلیغی کیمپ لگانے گھرگھرتک دعوت پہنچانے اورکتابچے ودیگرپمفلٹ تقسیم کرنے کی پلاننگ کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زونل امیر عمران رشیدنے کہاکہ جماعت اسلامی نے موجو دہ حالات کے تناظر میں رابطہ عوام مہم کو تحفظ پاکستان مہم میں بد ل دیا ہے، جماعت اسلامی کی تحفظ پاکستان مہم عوام میں نیا عز م اور حو صلہ پیدا کر ے گی، یکم مارچ سے شروع رابطہ عوام مہم میں کارکنان کے وفودپی پی117کے ہرگھرتک جماعت اسلامی کی دعوت اور پرامن اسلامی انقلاب کا پیغام پہنچائیںگے،اس سلسلے میںزون میںہزاروں گھروںپر دستک دے کر انھیں جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائی جائے گیا۔انہوںنے کہا تحفظ پاکستان مہم کے ذریعے لاکھوں لو گوں کو جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائی جا ئے گی۔ مسائل کے خاتمے اور خوشحال پاکستان کے قےام کے لےے مٹھی بھر اشرافےہ کو مسترد کرنا ہو گا اور دےن دار قےادت کو منتخب کر نا ہو گا۔جماعت اسلامی کی قےادت ملک کو اسلامی اور خوشحال بنانے کی صلاحےت رکھتی ہے۔ انھوں نے کہا اس مہم کے ذریعے عوام کو بیدار کرنے اور اسلامی نظام کے لیے ان کی حمایت حاصل کرنے کی اجتماعی کوشش کی جائے گی۔ عام دنوں میں بھی دعوت کا یہ کام جماعت کے ہر کارکن کا ہر روز کا معمول ہے۔ ایسی مہمات کے ذریعے قوم کو یہ پیغام دینا مقصود ہوتا ہے کہ جن مشکلات میں ہم گھرے ہوئے ہیں اور جن کا رونا ہر شخص روتا ہے، ان سے نکلنے کا راستہ موجود ہے اور وہ ہے اسلامی نظام کا نفاذ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس