Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

بلوچستان میں بارش متاثرین کیلئے ہنگامی طور پر ریلیف کا کام شروع، عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔محمد حسین محنتی


کراچی /03مارچ 2019جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے مالی اور جانی نقصان پر شدید تشویش اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ،انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں، برفباری اور سیلابی ریلوں کے باعث بلوچستان کا صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،جہاں کے شہری پہلے ہی غربت اور پسماندگی کا شکار ہیں، حالیہ بارش سے انکے کچے مکانات ،کھڑی فصلیں تباہ اور مال مویشی سیلابی ریلوں میں بہ گئے ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان میں ہنگامی اور قحط کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، اسلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت متاثرین کیلئے بڑے پیمانے پر ہنگامی طور پر ریلیف کا انتظام کرے،متاثرہ علاقوں میں حکومت کو متاثرین کیلئے مو ¿ثر امدادی اقدامات کرے ورنہ کوئی بڑا المیہ جنم لے سکتا ہے، سیلاب اور بارشوں سے متاثرین کیلئے فوری طور پر امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے، صوبائی امیر نے الخدمت فاﺅنڈیشن اور جماعت اسلامی کے رضاکاروں کو متاثرہ افراد کیلئے راشن، گرم کپڑوں ،ادویات اور دیگر ضروری اشیاءکا انتظام کرنے کیلئے ضروری اور تیز اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمارے اپنے ہیں جنہیں اس دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن اپنے بھائیوں کی بھرپور مدد کرے گی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس