Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

بھارت کشمیری عوام کی تحریک سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتکنڈوں پر اتر آیا ہے


کراچی2 فروری 2019ء: جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کیخلاف ملک بھر کی طرح کراچی سمیت سندھ بھر میں ”پاکستان زندہ باد“ ریلیاں، مظاہرے اور عوامی اجتماعات منعقد کئے گئے جن سے صوبائی، ضلعی اور مقامی قیادت نے خطاب کیا، اس موقع پر مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر تھے جن پر بھارت مردہ باد، پاک فوج زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے،اس موقع پر رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کیخلاف جارحیت کرکے کشمیر سے توجہ ہٹانا اور اپنے مظالم پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے ،کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک کروڑ سے زائد مسلمانوں کیلئے وادی کو جہنم میں تبدیل کردیا ہے ،کشمیر جنت نظیر کی وادی میں آج مائیں اپنے بیٹوں کو پاکستان کے پرچم میں دفنارہی ہیں، پاک فوج اور حکمرانوں کو چاہئے کہ بھارت سے امن کیلئے اپیلیں کرنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی دلائیں۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع بدین کی جانب سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف گولارچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ ،بھارت کے خلاف سخت نعرے بازی گئی ریلی میں شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھائے ہوئے تھے جن میں بھارت کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے میں جے آئی یوتھ ،اسلامی جمعیت طلبہ۔جمعیت طلبہ عربیہ ،جماعت اسلامی کے کارکنان سمیت معززشہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی نے کہا کہ ہم بھارت کا طیارہ مارگرانے پر افواج پاکستان کے شاہینوں کو مبارک باد پیش کرنا چاہتے ہیں وطن عزیز کے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے پاکستان کا بچہ بچہ پاکستانی فوج کے ساتھ ہے ،غلام رسول احمدانی نے کہا کہ آج سے پورے ضلع میں تحفظ پاکستان مہم کا آغازگولارچی سے کردیا مہم کے ذریعے پو رے ضلع کے مختلف شہروں میں تحفظ پاکستان مہم چلائی جائے گی سیاسی سماجی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کی جائیں گی اور کنونشن اور سیمینارز منعقد کئے جائیں گے، اس موقع پر سیدداﺅد شاہ،علی مردان،ڈاکٹر فضل محمد،شفیع جتوئی و دیگر نے خطاب کیا ۔جیکب آباد میں چیمبسرس آف کامرس، جماعت اسلامی، ہندو پینچائت، اقلیتی،سماجی و سیاسی تنظیموں، جے یو آئی،پی پی شہید بھٹو، پی ٹی آئی کی مشترکہ بھارتی مودی سرکار کی پاکستان پر جارحیت و دراندازی کے خلاف جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کے تحت پاک فوج کے حق میں فلگ شگاف نعرے لگاتی ہوئی شہر کے مختلف شاہراہوں اور چوراہوں سے گزرتی ہوئی جب پریس کلب پہنچی تو وہ ایک بڑے جلسہ عام کا منظر دے رہی تھی جس تمام تاجر برادری،دینی،سیاسی و سماجی اور ہندو برادری کے کارکنوں اور میمبراں شریک تھے جو دنیا کو پیغام دے رہے تھے کہ پاکستانی قوم بغیر کسی رنگ و نسل، مذھب و سیاسی اختلافات کے وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دفاع کے لیے ہر اول دستہ ہیں۔ ریلی سے احمد علی بروہی صدر چیمبرس آف کامرس، دیدار علی لاشاری امیر جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد، مولانا عبدالحفیظ، حاجی یوسف میمن جنرل سکریٹری چیمبرس۔انجنیئر اعجاز میمن سابق امیر جماعت اسلامی و صدر فوٹو اسٹیٹ یونین، طاہر علی کھوسہ، سمیع اللہ سرہیو رہنما پی ٹی آئی۔لال چند سیتلانی صدر ہندو پینچائت، سری چند صدر الیکٹرونک، جے یو آئے رہنما حافظ میر محمد کے علاوہ دیگر پارٹیوں کے رہنماﺅں بھی نے خطاب کئے، ٹنڈوآدم جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کیجانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میں پریس کلب ٹنڈوآدم کے سامنے ایک بڑا مظاہرہ کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماو ¿ں عبدالعزیز غوری، مشتاق احمد عادل،حاجی نور حسن اور دیگر نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے تباہ کرکے اس کا جنگی جنون ختم کردیا ہے اور اگر دوبارہ بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو قوم کابچہ بچہ اپنی پاک فوج کے ساتھ مل کر دشمن کا مقابلہ کریگا،انھوں نے کہاکہ دفاع وطن کے لیے پوری قوم ایک ہے ،ہم متحد ہوکر بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ،تاریخ گواہ ہے کہ جماعت اسلامی بھارتی جارحیت کے خلاف ہر دور میں سینہ سپر رہی ہے،اور ہرمحاذ پر دفاع وطن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی لگا کرآزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کی ہے ،بھارت کو ہر جگہ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا کیونکہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،دریں اثناءجماعت اسلامی تھرپارکر کے تحت مٹھی، نواب شاہ، کندہ کوٹ سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس