Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

مسلح افواج سمیت پوری قوم کے حوصلے بلند ہیں پاکستان کی طرف کوئی بھی ملی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔ذکراللہ مجاہد


لاہوریکم مارچ  2019ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ارض پاک سے محبت اور اس کی حفاظت ہر پاکستانی کے ایمان کا حصہ ہے ۔پاک سرزمین کے تحفظ کیلئے قوم کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ جماعت اسلامی لاہور 3 مارچ بروز اتوار کو دوپہر 1 بجے پریس کلب لاہور کے باہر "تحفظ پاکستان مارچ " کا انعقادکریگی ۔ ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں تحفظ پاکستان مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ انتظامی کمیٹی کے ممبران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر لاہور کی تمام یونین کونسلوں ،وارڈز اور گلی و محلوں سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد 3 مارچ کو پریس کلب لاہور کے باہر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوکر بھارتی جارحیت کے خلا ف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اور اس موقع پر عہد کیا جائے گا کہ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ پاکستانی فوج نے بھارت جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا ہے کہ امن ہماری تمنا ہے اور یہ خواہش ہماری کمزوری نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کے بزدلانہ وار کا پوری طاقت سے جواب دینے کی صلاحیت رکھنے کے باوجود دشمن کو بات چیت کی دعوت دینا امن پسندی کی مخلصانہ کوشش ہے مگر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو فی الفوار رہا کرنا سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ ابھی ہم مکار دشمن سے امن کی امید نہیں لگا سکتے اور پاک فوج سرحدوں پر جنگ کی حالت میں ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کے فیصلے میں جلد بازی کی گئی جبکہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ بھارتی جیل میں قید پاکستانی کرنل حبیب کی رہائی کیلئے تبادلہ کیا جاتا اور بھارتی جیلوں میں قید بے گناہ پاکستانیوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالا جاتا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس