Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

پاکستانی قوم امن چاہتی ہے مگر مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔


لاہور28 فروری 2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے ۔ عالمی برداری مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروائے ۔ پاکستانی قوم امن چاہتی ہے مگر مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے یکم مارچ سے شروع ہونے والی رابطہ عوام مہم کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی لاہور کل یکم مارچ سے شہر بھر میں یونین کونسل اور وارڈز سطح پر رابطہ عوام مہم کا آغاز کررہی ہے اور شہر کی مشہور شاہراؤں اورگلی محلوں میں رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ممبر سازی کیمپس ، ڈور ٹو ڈور کمپین میں جماعت اسلامی کے منشور کی تشہیر سمیت لاکھوں کی تعداد میں ہینڈ بلز شہریان لاہور میں تقسیم کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ی رابطہ عوام مہم کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کانفاذ ، عوامی مسائل کا حل اور ایک اسلامی پاکستان او رخوشحال پاکستان ہے ۔ کرپشن ، مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان کو روکنا،پاکستان کی حقیقی آزادی اور مضبوط دفاع اور ملک میں نیک اور باصلاحیت لیڈر شپ کے انتخاب کی راہ ہموار کرنے کے لیے عوام میں شعور کو اُجاگر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈور ٹوڈور رابطہ عوام مہم میں لگائے جانے والے کیمپوں میں ممبر سازی مہم میں شہریان لاہور کو دعوت دیں گے کہ وہ آئیں اور جماعت اسلامی کے منشور کا ادارک کرتے ہوئے ہماری جدوجہد میں شامل ہو ں۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ میں شہریان لاہور کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اورجماعت اسلامی کے ممبر بنیں اور اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کے لیے ہمارا ساتھ دیں وہ وقت دور نہیں جب ملک سے اندھیرے چھٹیں گے اور روشنی کی کرنیں عوامی تقدیر کو بدلنے کیلئے نمودار ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے بھارت سمیت کوئی بھی ہماری طرف ملی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔ موجود ہ حالات میں پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں لاہور کے 
نوجوانوں کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور جماعت اسلامی کے ممبر بن کر ہماری اس جدوجہد میں ہمارے دستہ بازو بنیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس