Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔محمد حسین محنتی


کراچی 28 فروری 2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ اور پہلی ایٹمی قوت ہے یہ ہی وجہ ہے کہ بھارت سمیت تمام طاغوتی قوتوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے۔ نظریہ پاکستان سمیت ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ جمعیت روشن مستقبل کی نوید ہے جو کہ طلبہ کوتعلیمی شوق دلانے کے ساتھ مقصد زندگی سے آگاہی اور وطن سے محبت کا جذبہ بڑھاتی ہے،جماعت اسلامی کے تحت تحفظ پاکستان مہم شروع کردی گئی ہے،جمعہ کوسندھ بھرمیں پاک فوج کے حق میں اوربھارتی جارحیت کے خلاف مارچ ومظاہرے کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ اردو کے تحت ایجوکیشنل فیسٹا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علم ہی انسان کو بلندی پر پہنچاتا ہے مگر بے عمل اور مقصد زندگی سے نا آشنا انسان ان پڑہ کے مترادف ہے۔ صوبائی امیر نے کہا کہ بھارت ایک طرف پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی سازشیں کر رہا ہے تو دوسری طرف نہتے مظلوم کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کر رہا ہے،خواتین کی عصمت دری،نوجوانوں کوٹارچل سیلوں میں تشددکا نشانہ،چھرے مارنے والی بندوق سے لوگوں کو آنکھوں کے نور سے محروم کیا جارہاہے، جس کے نتیجے میں وادی میں آزادی کی جدوجہد تیز خاص طور پرنوجوانوں کے شوق شہادت اورجذبہ جہاد بڑہ رہا ہے،بھارت کی اس سفاکیت پرعالمی ضمیرسمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کاخاموش تماشائی کرادارافسوس ناک اورشرمناک ہے،کشمیرسے فلسطین تک مسلمانوں کی نسل کشی پراوآئی سی کا کردار بھی افسوس ناک ہے۔ بھارت اپنی ناکامی اورکشمیر میں جدوجہد آزادی کی تحریک سے بوکھلاکرپاکستان پر الزام ، دھمکیاں و جارحیت کی کوشش کررہا ہے۔ پاک فوج کے جوانوں کو سلام ہے کہ جنہوں نے وطن کی سالمیت کےلئے شوق شہادت و جذبہ جہاد کے تحت دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ ہم ایک امن پسند قوم اورپاکستان ذمہ دار ملک ہے امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے مگر بھارت نے اگر کسی جارحیت کا مظاہرہ کرنےکی کوشش کی تو پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو کر ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرے گی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس