Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اسلامی جمعیت طلبہ فیصل آبادڈویژن کے زیراہتمام چنیوٹ بازارسے چوک گھنٹہ گھرتک دفاع پاکستان مارچ


فیصل آباد28 فروری2019ء: اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے چنیوٹ بازارچوک سے گھنٹہ گھرچوک تک دفاع پاکستان مارچ ہوا۔ جس کی قیادت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ڈویژن سیدحسن بلال ہاشمی،ناظم شہرحافظ امان اللہ،ناظم زرعی یونیورسٹی،فاروق اعظم،ناظم جی سی یونیورسٹی عمربلال پنسوتا،ناظم فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی عمرذیشان اوردیگرطلبہ رہنمائوں نے کی۔شرکاء ریلی نے بینرزاورکتبے اٹھارکھے تھے جن پر پاک فوج کی حمایت اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔چنیوٹ بازارچوک سے شروع ہونے والادفاع پاکستان مارچ ضلع کونسل چوک سے ہوتاہواچوک گھنٹہ گھرپہنچاجہاں مقررین نے شرکاء مار چ سے خطاب کیا۔مارچ میں شریک سینکڑوںطلبہ نے پاکستان زندہ بادپاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیدحسن بلال ہاشمی نے کہاکہ دشمن نے ہمیں للکارا تو اس کا نام و نشان صفحہ ہستی سے مٹادیں گے۔ہم دفاع وطن کی خاطر ہر دم تیار ہیں۔ ہندوستان کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اس کے مذموم عزائم کو خاک میں ملاکر پاکستانی پرچم کو سربلند کریں گے۔انھوں نے کہاکہ ہندوستانی میڈیا منفی پروپیگنڈا کرکے صورت حال کو مزید خراب بنارہا ہے، جس کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ بھارتی حکمرانوں کو اپنی جارحانہ سوچ کو بدلنا ہوگا۔ پاکستان کے لاکھوںغیور اور بہادر طلبہ ہندوستان کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس