Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کشمیریوں نے ثابت کردیاکہ ظلم و جبر کا کوئی ہتھکنڈا انھیں آزادی کےحصول سے نہیں ہٹا سکتا۔عمران رشید


فیصل آباد  28فروری 2019ء: جماعت اسلامی حلقہ پی پی117کے امیرعمران رشید،جنرل سیکرٹری رانامحمداقرار،ریاض احمدسعدی،سلیم انصاری اوردیگرنے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ناقابل تسخیر پر امن ملک ہے، ہمارے ازلی دشمن بھارت کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو جماعت اسلامی سمیت پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوگی۔رہنماﺅں نے کہاکہ ہمارا دین امن اور سلامتی کا دین ہے جو انسانوں کے حقوق تو ایک طرف جانوروں کے حقوق کا تحفظ بھی کرتا ہے۔ بحیثیت مسلمان ہم امن کے علمبردار ہیں مگر ہمارا دشمن بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ستر سال گزرنے کے باوجود مظلوم کشمیر ی عوام اپنی آزادی کے لیے عالمی برداری کی توجہ کی منتظرہے۔ بھارتی فوج کشمیر میں انسانی حقوق کے عالمی قوانین کو پاوں تلے روندتی ہوئی کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے مگر اقوام عالم اپنا کردار ادا نہیں کر رہی اس کے باوجود کشمیریوں نے پوری دنیا پر ثابت کیا کہ ظلم و جبر کا کوئی بھی ہتھکنڈا انھیں آزادی کے مقصد سے نہیں ہٹا سکتا۔ بھارت کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کے جواب میں جماعت اسلامی اور پوری قوم حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس