Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کو مزید تقویت ملی ہے ۔ محمد اشرف آصف


چکوال28 فروری 2019ء:رابط عوام مہم کے ذریعے تقریبا دو لاکھ افراد تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچایا جائیگا۔ محمد اشرف آصف امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی میں ملک افتخار احمد جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع چکوال ، مولانا محمد رفیق امیر جماعت اسلامی پی پی 21 کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی یکم مارچ سے 31مارچ تک رابطہ عوام مہم چلائے گی ۔ مارچ کے آغاز میں تحصیلی ہیڈکوارٹرز پر ورکرز کنونشن منعقد کئے جائیں گے ۔ رابطہ عوام مہم میں عوام سے جماعت اسلامی کے ممبر شپ فارم پُر کروائے جائیں گے ۔ ممبر شپ حاصل کرنے والے افراد کو 31مارچ لیاقت باغ میں ورکرز کنونشن میں شریک کرایا جائیگا۔ ان کا مزید کہنا تھا ضلع چکوال میں 30ہزار گھروں تک جماعت اسلامی کے کارکنان پہنچیں گے ۔ تقریبا 2لاکھ افراد تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچایا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں تحریک آزادی تاریخ کے اہم موڑ پر آگئی ہے ، آزادی کشمیر نویشتہ دیوار ہے ۔ مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کو مزید تقویت ملی ہے ۔ جماعت اسلامی کشمیر اور حریت قیادت کو پابند سلاسل کیا گیا ہے ۔ اس پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے ۔ دہلی سرکار کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ بوکھلاہٹ کا شکار انڈین آرمی نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فوج نے بروقت کاروائی کرکے دو انڈین طیاروں کو تباہ کیا جس پر ہم پا ک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ شوق شہادت اور جذبہ جہاد سے سرشار ہے جماعت اسلامی ضرورت پڑنے پر جانی ومالی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریگی۔ پاک فوج نے مادر وطن کا دفا ع کرکے قوم کا سر بلند کیا ہے ۔ ہندوستان کے مقابلہ میں پوری قوم یکجان ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس