Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

تعلیم،صحت،روزگا، پانی ،بچوں کی کفالت ودیگر سماجی خدمت سے 9لاکھ افراد مستفید ہوئے۔الخدمت کی رپورٹ


کراچی28 فروری 2019ء:معاشرے کے پسے ہوئے ضرورت مندوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا انہیںمحتاجی سے بچانا ہی انسانیت کی اصل خدمت ہے۔ یہ بات صدر الخدمت سندھ ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے 2018کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کو تعلیم دلاکرمعاشرے کا مفید شہری بنانا، خواتین کو دستاکاری کی تربیت دینا،ہنر مند افراد کو بلا سود قرض دینا ،چھوٹے گاؤں میں اسکول قائم کرکے غریب بچوں کو تعلیم دینا ،غریب مریضوں کا علاج کروانا ،معذور افراد کو وہیل چیئر دے کر ان کا اعتماد بڑھانا،قیدیوں کی داد رستی کرنا ،پانی سے محروم علاقوں میں پانی کا بندوبست کرناہی الخدمت کا شعار ہے ،اس کار خیر کا مقصد لوگوں کو محتاجی سے بچانا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے بتایا کہ گزشتہ بر س الخدمت کی سرگرمیوں سے 9لاکھ سے زاید افرادمستفید ہوئے اس مد میں تقریبا 2کروڑ 75لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ الخدمت 709یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ انہیں تعلیم ، صحت و دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے کا مفید شہری بنایاجارہاہے۔مٹیاری میں یتیم بچوں کے لیے آغوش ہوم کی تعمیر جاری ہے،،ہزاروں خاندانوں میں راشن ،قربانی فی سبیل اللہ کاگوشت، ونٹر پیکج، وہیل چیئر، افطار پروگرام، جہیز سپورٹ، سلائی مشین ،اقلیتوں میں تحائف پیش کیے گئے۔تھر پارکر سمیت متعدد اضلاع میں چھوٹے ہینڈ پمپ، کمیونٹی ہینڈ پمپ،کنوئیں،واٹر فلٹریشن پلانٹ، سولراور الیکٹرک سبمرسبل پمپ کی تنصیب کی گئی جن سے لاکھوں افراد روزانہ مستفید ہورہے ہیں۔ الخدمت کے شعبہ صحت کے اسپتالوں،میڈیکل سینٹرز،کلینک،ڈائیگنوسٹک سینٹر،وکلیکشن پوائنٹ،مدر چائلڈہیلتھ کیئر سینٹر،مفت طبی کیمپوں اورایمبولینس سے لاکھوںافراد مستفید ہوئے۔ شعبہ تعلیم کے تحت اسکولوں، ہاسٹل، اسکالر شپ، تعلیمی اشیا کی فراہمی سے ہزاروںطلبہ مستفید ہوئے۔ہنر مند افراد کو بلا سود قرض فراہم کیاگیا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس