Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

آزادکشمیر پر حالیہ بھارتی بمباری پر پوری پاکستانی قوم سراپا احتجاج ہے۔اعجاز احمد کیانی


لاہور 26فروری 2019ء: مقبوضہ کشمیر جماعت اسلامی کے امیر اور حریت پسند وں سمیت تمام کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے۔ان شاءاللہ تحریک آزادی کشمیر کو پوری بھارتی فوج بھی نہیں دبا سکتی۔ کشمیر ضرورآزاد ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر لاہور کے زیر اہتمام آج پریس کلب لاہور کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ مظاہرے سے جماعت اسلامی آزادکشمیر وگلگت بلتستان کے امیر اعجاز احمد کیانی،سیکرٹری جنرل خوشحال شاہین، احسان اللہ تبسم،انجنئیر مشتاق محمود اور انعام کشمیری کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر عبدالحمید فیاض اورپوری ضلعی وتحصیل سطح کی قیادت کو گرفتار کیا گیا ۔بھارتی فوج ان کو گرفتار کر کے یہ سمجھتی ہے کہ جماعت اسلامی ہی وہ واحد قوت وتحریک ہے جو تحریک آزادی کشمیر کا ہراول دستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائدحریت کشمیر سیّد علی گیلانی کی سیکورٹی واپس لینا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارتی فوج ان کے جان نشینوں سے خائف ہے ۔اب جہاد کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کی قیادت کشمیری نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور پوری کشمیری قوم بھارتی فوج کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ آٹھ لاکھ بھارتی درندہ صفت فوج کشمیری نوجوانوں کے جذبہ حریت کو سرد نہ کر سکے گی بھارت مزید فوج لا کر بھی مسئلہ کشمیر کو نہیں دبا سکے گا۔ مقررین نے کہا کہ بھارتی حکومت اب ہر قسم کے اوچھے ہتکھنڈے سے باز رہے بھارت میں زیر تعلیم طلبہ پر ظلم وستم ختم کیا جائے ۔اگر بھارتی حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو وہ نہ صرف پائیدار امن قائم نہیں کرسکے گابلکہ روس کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔ اب مقبوضہ کشمیر میں بھارت جنگ ہار چکا ہے اور اس وقت کشمیریوں کی ثابت قدمی اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں۔ ان شاءاللہ آزادی کشمیر کا سورج اب جلد طلوع ہو گا۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس