Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

کراچی ٗزہریلاکھانا کھانے سے بچوں کی ہلاکت حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے۔اسماء سفیر


کراچی ؍ 24فروری 2019ء: جماعت اسلامی (حلقہ خواتین )کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر نے کراچی کے ریسٹورنٹ میں زہریلا کھانا کھانے سے 5بچوں کی ہلاکت پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پے در پے اس طرح کے واقعات انفرادی و اجتماعی بے حسی کی تصویر پیش کرتے ہیں ، معصوم بچوں کی ہلاکت نہ صرف حکومت بلکہ معاشرے کے ہر طبقے کے لیے سوالیہ نشان ہے ، بحیثیت پاکستانی اورمسلمان ہمیں سوچنا ہوگا کہ چند پیسوں کی خاطر دیانت کے اصولوں کو چھوڑ دینا ،ملاوٹ صحت وصفائی کے فقدان کے سبب ہم کس پستی میں جا رہے ہیں؟۔انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ریسٹورنٹ کے مالکان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے صحت کے اصولوں اور معیار پر پورا اترنے والے ریسٹورنٹس کے علاوہ تمام ریسٹورنٹ کے لائسنس منسوخ کیے جائیں تاکہ پھر سے ایسا کوئی واقعہ جنم نہ لے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس