Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر و دیگر حریت قیادت کے خلاف کریک ڈاﺅن کی بھر پور مذمت کرتی ہے


لاہور25 فروری 2019ء:امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے بھارتی فورسز کی جانب سے امیر جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر،مقامی رہنماﺅں،کارکنان اور دیگر حریت قیادت کے خلاف کریک ڈاﺅن کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا ۔ ہندوستان کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے ۔اس کی یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز لاہور میں مختلف پروگرامات سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد الحمید فیاض ،ایڈوکیٹ زاہد علی ،غلام قادر لون،عبد الروف ، لبریشن فرنٹ کے چیئر مین یاسین ملک سمیت تما م گرفتا ر حریت رہنماوں کو فوری رہا کیا جائے ۔ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے تما م ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت تحریک آزادی پورے عروج پر ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی تمام ترکوششوں اور حربوں کے باوجود کشمیریوںکی تیسری نسل بھی ہندوستان سے آزادی چاہتی ہے۔بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد نہتے کشمیری شہیدہوچکے ہیں۔آج بھی بھارتی عقوبت خانوں میں کشمیر کی آزادی کاخواب دیکھنے والے نوجوانوں کوتشددکانشانہ بنایاجارہاہے۔ بھارت کشمیری عوام پر ظلم وبربریت کے تمام حربے آزماچکا ہے لیکن اس کے باوجود وہاں تحریک آزادی

 


 

¿ کشمیر تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے مسلسل کرفیو اور ریاستی دہشتگردی سے بھی کچھ حاصل نہیں ہوسکا۔کشمیری قوم کے جذبہ آزادی کے سامنے بھارتی فوج بے بس دکھائی دیتی ہے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس سے دستبردار ہوکر پاکستان کا وجود قائم ودائم نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر آٹھ لاکھ فوج کے ذریعے اپنا غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، انڈیاکبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ جموں وکشمیر میں برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعدسے حالات یکسرتبدیل ہوچکے ہیں۔اب تو ہندوستان کے اندرسے بھی کشمیرکی آزادی کے لیے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی ہندوستان کے غاصبانہ قبضے سے آزادی تک پاکستان کے22کروڑ عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ مودی کی دھمکیوں نے پوری پاکستانی قوم کو متحد کر دیا ہے بھارت حملے کی جرات نہیں کر سکتا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس