Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کتاب انسان کی دوست اوراصلاح وتربیت کابتر ین ذریعہ ہے۔محمد حسین محنتی


کراچی 25فروری 2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سہ روزہ سندھ لٹریچر فیسٹول کا دورہ کرکے کتب وثقافت کے حوالے سے قائم اسٹالز کا معائنہ کیا، منتظمین کا تسلسل کے ساتھ تیسرے سندھ لٹریچر فیسٹول کے انعقاد پر ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی ،محمد حسین محنتی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کتاب انسان کی دوست اوراصلاح وتربیت کابھترین ذریعہ ہے،آپ کو پہلی وحی بھی پڑھنے کے حوالے سے ہوئی، ادب کے میدان میں سندھی ادب کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، قرآن مجید کا پہلا ترجمہ بھی سندھی زبان میں کیا گیا تھا،سندھ باب الاسلام ہے، ادبی میلوں کے ذریعے ہی کتب بینی میں اضافہ کے ساتھ انتہاپسندی ودہشتگردی جیسے رحجانات کا خاتمہ اور محبتوں کو فروغ دیکر سندھ کو امن وآتشی کا مرکز بنایا جاسکتا ہے، سندھ پیروں،ولیوں اور اولیاءاللہ کی سرزمین ہے شاہ عبداللطیف بھٹائی کی سرزمین پر انتہاپسندی ودہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے زور دیا کہ حکومت کوکتب بینی کے فروغ سمیت مثبت حوالے سے منعقدہ ادبی میلوں کی سرپرستی کرنی چاہئے تاکہ سندھ کی پہچان مہمان نوازی ،پیار محبت اور امن والے چہرے کو سبوتاژ کرنے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔

 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس