Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور قیام امن حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔کاشف سعید شیخ


کراچی 20 فروری 2019 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے پی ایس پی کے رہنماءحبیب خلجی کی ٹارگٹ کلنگ سمیت کراچی میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت، قتل و غارت گری کی راداتوں اور اسٹریٹ کرائم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور قیام امن حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ کراچی آپریشن کے باوجود اسٹریٹ کرائم اور ٹارگٹ کلنگ حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کےلئے لمحہ فکریہ ہے۔کراچی سمیت سندھ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے خود وزیراعلیٰ اورصوبائی وزراءحالیہ واقعات کو لسانی فسادات بڑھکانے کی سازش کی طرف اشارہ دے چکے ہیں ان حالات میں صوبائی دارالخلافہ میں ایک بار پھر سیاسی رہنماوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہونا قابل مذمت اورحکومتی ناکامی ہے۔صوبائی رہنما نے زوردیا کہ حکومت حالات کی سنگینی کے پیش نظرحکومت قاتلوں کی گرفتاری،ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کے خاتمے اورامن وامان کی بحا؛لی کے لیے موئثر اقدامات کرے۔انہوں نے متاثرخاندانوں سے اظہارہمدردی ،مرحومین کی درجات بلدی اورپسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس