Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

بھارت میں پلوامہ واقعہ کی آڑ میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم قابل مذمت ہیں۔ محمد حسین محنتی


کراچی20 فروری 2019ء: جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے پلوامہ واقعہ کی آڑ میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم اور دھمکیوں و پاکستان کے خلاف بھارت کے جارہانہ ئزئم کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائدار قیام امن نا ممکن ہے۔ دونوں ممالک کے عوام امن چاہتے ہیں مگر بھارت نے اگر کسی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر منہ توڑ جواب دے گی۔ یہ بات انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں صوبائی نظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انیوںنے مزید کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیری عوام پر مظالم کر کے انسانی حقوق کی شدید پامالی اور انسانیت پر مظالم کی تمام حدیں پار کردیں ہیں۔ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کی تحریک اور نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے شوق شہادت اور جذبہ جہاد کو دیکھ کر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار اور اب وہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کےلئے پاکستان پر الزام اور دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔ صوبائی امیر نے زور دیا ہے کہ بھارت کی پاکستان مخالف سازشوں و جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کےلئے سفارتی کوششوں کو تیز، کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پر عالمی ضمیر کو متوجہ اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔ صوبائی امیر نے کہا کہ گجرات کے قصائی نریندر مودی کی پاکستان و مسلمان دشمن اقدامات سے پوری دنیا واقف ہے۔ بھارت میں انتخابی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر بھارتی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس