Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

آزادی کے نام پر عورت کا سب سے زیادہ استحصال مغرب نے کیاہے۔راشدنسیم


لاہور 20فروری 2019ء :نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہاہے کہ دنیا بھر میں اسلام قبول کرنے کا سب سے زیادہ رجحان خواتین میں ہے ۔ سو میں سے ستر اور نوے فیصد تک خواتین مسلمان ہو رہی ہیں ۔ خواتین نے جدیدیت کا کڑوا کسیلا پھل کھانے کے بعد اب تھوکنا شروع کر دیاہے ۔ مغرب کے اندر جہاں خواتین کو مارکیٹنگ ٹول کے طور پر استعمال کیا جارہاتھا ، وہاں بھی خواتین میں اپنی عصمت و آبرو کے تحفظ کا احساس بڑھ رہاہے ۔ دنیا بھر میں حجاب بڑھ رہاہے ۔ مغربی تہذیب اور میڈیا کا اسلام کے خلاف پروپیگنڈا پردہ کے کلچر کو روکنے میں ناکام ہوگیاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں النساء اسلامک سینٹر میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ 
راشد نسیم نے کہاکہ آزادی کے نام پر عورت کا سب سے زیادہ استحصال مغرب نے کیاہے جہاں کئی ممالک میں قانوناً حجاب پر پابندی لگائی گئی اور عورت کو شدید سردی میں بھی نیم برہنہ ہو کر دفاتر اور کاروباری اداروں میں جانے پر مجبور کیا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام نے عورت کو ماں بہن بیٹی اور بیوی کے رشتوں کے حوالے سے سب سے زیادہ احترام دیا ۔ خاتون خاندان کا مرکز و محور ہے ۔ عورت کی وجہ ہی سے گھر میں سکون اور راحت ہے ۔ مغربی معاشرے میں ماں بہن بیٹی کے مقدس رشتوں کا احترام ختم ہوا جس کی وجہ سے مغربی اور یورپی معاشرہ بکھر کر رہ گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین مستقبل کی نسل کی تعمیر کا ذریعہ ہیں ۔ انسان کے لیے ماں کی گود ہی سب سے پہلی درس گاہ ہے ۔ پاکستان اور امت مسلمہ کی خواتین میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا جو احساس پایا جاتاہے اسے دیکھتے ہوئے یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان اور امت مسلمہ کا مستقبل انتہائی روشن اور تابناک ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس