Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

بھارت منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔میاں عبدالستار بیگا


فیصل آباد19 فروری 2019ء: جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیر میاں عبدالستاربیگا،جنرل سیکرٹری چوہدری نویداسلم نے کہا ہے کہ بھارت منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے،بستیوں کا گھیراؤ کر کے خواتین،بچوں اور بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنارہا ہے،کالے قوانین کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے،ہندوانتہا پسندوں نے جموں میں مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کردی،پاکستان دنیا میں بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے کو ناکام کرنے کے لیے سفارتی مہم تیز کرے،عالمی برادری کشمیر میں ہونے والی خونریزی کا نوٹس لے۔عبدالستاربیگانے کہاکہ بھارت نے پوری وادی کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کررکھا ہے،نوجوانوں کو اغواءکر کے شہید کیا جارہا ہے،گمنام قبروں کے انکشافات آئے روز ہو رہے ہیں،پیلٹ گن سے نوجوانوں کو بینائی سے محروم کیا جارہا ہے ریاستی دہشت گردی کی انتہا ہو چکی ہے حکومت پاکستان کشمیر میں ہونے والے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اول روز سے تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبان ہے شہیدوں کو مقدس لہو ہم پر قرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بے بنیاد الزامات لگا کر کشمیریوں کی تحریک کو دہشت گردی سے جوڑ رہا ہے کشمیریوں کی جدوجہد کی یہ تحریک 187سالہ ہے یہ کشمیریوںکی داخلی تحریک ہے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان فوری طور پر او آئی سی کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب کر کے کشمیر میں ہونے والے مظالم کو رکوانے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس