Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

پاکستان پر حملے کی بھارتی دھمکی ناقابل برداشت ہے،پوری قوم یکجااور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے


لاہور17 فروری 2019ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ پاکسان پر حملے کی بھارتی دھمکی ناقابل برداشت اور حقائق کے برعکس ہے۔اس معاملے میں پوری قوم یکجااور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزحبیب پارک میں جماعت اسلامی یوسی109کے زیر اہتمام فری میڈیکل اینڈ بلڈگروپنگ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرامیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم ،امیر جماعت اسلامی زون161اکرم شاہین،امیر جماعت اسلامی یوسی109اعجازاحمداعجاز،صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف،حکیم عطاءالرحمان صدیقی،محمد افضل خان ودیگر بھی موجودتھے۔ذکر اللہ مجاہد نے مزیدکہاکہ خدمت خلق کے حوالے سے جماعت اسلامی بغیر اقتدار کے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اپنی خاص توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے تاکہ قوم کو تعلیم یافتہ،باشعور اور صحت مند بنانے میں اپنا کردار اداکیا جاسکے۔الخدمت فاﺅنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام چلنے والے سینکڑوں تعلیمی ادارے اور ہسپتال اور فری ڈسپنسریزبہترین کارکردگی کامظاہرہ کررہی ہیں۔جن میں سے الخدمت فری ڈسپنسری حبیب پارک ایک ہے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاکہ بھارت کشمیر میں تاریخ کابدترین ظلم کررہا ہے جس پر عالمی برداری کی خاموشی مجرمانہ اور قابل افسوس ہے۔امن کے عالمی ٹھیکیدار مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کے لیے اپناکردار اداکریں اور بھارت کوکشمیریوں پر ظلم سے روکیں۔الخدمت فاﺅنڈیشن کی طرف سے غریبوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد قابل تحسین ہے۔   قرآن و سنت کی دعوت کو عام اور اصلاح معاشرہ کےلئے مدرسین کی تیاری اصل کام ہے،للہ کے کلمہ کو بلند کرنے میں ہی پوری انسانیت کی کامیابی ہے۔ مدرسین دعوت دین کے داعی اور اللہ کے سپاہی ہیں۔ دعوت کے ابلاغ، نیکی کے فروغ اور بدی کے خاتمے کےلئے مدرسین کی تیاری دعوت دین کا کام ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس