Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ریلیف کے نعرے لگانے والے حکمرانوں نے عوام کی تکلیف میں بے پنا ہ اضافہ کردیا۔میاں اجمل


فیصل آباد  16فروری 2019ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیر میاں اجمل حسین بدرایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ نے کہا ہے کہ ریلیف کے نعرے لگانے والے حکمرانوں نے عوام کی تکلیف میں بے پنا ہ اضافہ کر کے عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا اوران کاذہنی سکون بھی چھین لیاہے،سلیکٹر حکمران ڈیل کا شو شہ چھوڑ کر اپنے مذموم مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے۔پاکستانی عوام کرپٹ وزراءاورحکمرانوں کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں، اس لیے حکمرانوں نے این آر او کا شور مچانا شروع کردیا ہے ، این آر او کی تسبیح کر نے والے کٹھ پتلی وزیر اعظم نے علیمہ خان کو این آر او دے دیا، تبدیلی سرکار کے دور میں مہنگائی اور بے روز گاری سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں لیکن حکمران سب اچھا کی رٹ لگا رہے ہیں،واضح ہورہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت خود ایک بہت بڑی ڈیل کا حصہ ہے سلیکٹر حکومت چھ ماہ میں ہی اپنی ناقص کارگردگی کے باعث عوام کی نظروں میں گرچکی ہے، جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے مذکرات کی تفصیل بتا ئے، حکومت قرضوں پر قرضے لے کر قوم کو مقروض کر رہی ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس