Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت 14 فروری کو قومی سطح پر حیا ء ڈے کے نام سے منانے کا اعلان کرے۔ذکراللہ مجاہد


لاہور12 فروری 2019ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کا اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ، ایک بدکردار شخص کی یاد میں منایا جانے والا دن کسی بھی لحاظ سے قابل عزت اور قابل فخر نہیں ۔ ملک میں مغربی کلچر کو فروغ دے کر ملک و ملت کے مستقبل کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی ، سماجی اور عوامی وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا دین ہمیں شرم و حیا اور غیرت کا درس دیتا ہے ۔ چند لاعلم نوجوان جو 14 فروری کے دن کو ویلنٹان ڈے کے طور پر مناتے ہیں ان کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے ۔ ہم ایک ایسے بنی مہربان ﷺ کے اُمتی ہیں جنہوں نے ہمیں عورت کی عزت و وقار اور احترام کا درس دیا ہے ۔ ہر نوجوان لڑکی کسی کی بہن اور بیٹی ہوتی ہے۔ ہماری نوجوان نسل کو ویلنٹائن ڈے جیسی بیہو دہ تہذیب کوا پنانے کی بجائے حیاء کے کلچر کو عام کرنا ہے ۔ سیکولر لابی کی جانب سے مذہبی ہم آہنگی روشن خیالی کے نام پرنوجوان نسل کے نو خیز ذہینوں کوخراب کیا جا رہا ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ ذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ 14 فروری کے دن کو قومی سطح پر حیاء ڈے کے نام سے منانے کا اعلان کرے اور ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں شرم و حیاء کے حوالے سے خصوصی لکچر ز اور پروگرامات کا انعقاد کیا جائے ۔ حکومتی سطح پر ویلنٹائن ڈے جیسے غیر اسلامی ، فحش اور حیا باختہ کلچر کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ امیر لاہور نے والدین پر بھی زور دیا کہ والدین اپنے بچوں کی تربیت بحیثیت مسلمان آقا دوجہاں ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کریں اور اس طرح کے غیر اسلامی کلچر سے اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کودوررکھیں ۔ ذکر اللہ مجاہد نے اس بات کا اعلان کیا کہ جماعت اسلامی لاہور کے نوجوان اور حلقہ خواتین14 فروری کو شہر بھر میں حیاء ڈے کے نام سے بھر پور آگاہی مہم چلائےگی

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس