Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

منبر و محراب کے مضبوط مورچے کے ذریعہ اصلاح معاشرہ سمیت ملک میں حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے


فیصل آباد10 فروری 2019ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی117کے زیراہتمام اجتماع ارکان جامع مسجدگلرازمدینہ سیم دفترسرگودھاروڈپرامیرزون عمران رشیدکی زیرصدارت منعقدہوا۔اجتماع میں پی پی117کے اراکین کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیرمیاںانوارالحق ایڈووکیٹ،زونل امیرعمران رشید،ضلعی سیاسی کمیٹی کے صدرمیاںطاہرایوب،زونل کمیٹی کے صدرریاض احمد سعدی، زونل جنرل سیکرٹری رانامحمداقرار،مولانامحمدامجدخان نے خطاب کیا۔رہنمائوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد اپنی سیرت و کردار کی تعمیر کے ساتھ اصلاح معاشرہ اور اللہ کی دھرتی پر اللہ کا نظام نافذ کرنا ہے۔پاکستان اللہ کا انعام ہے۔ ہمیں نہ صرف اللہ کی اس نعمت کی قدر بلکہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصدکی تکمیل کیلئے جدوجہد ہر شہری کی ذمہ داری ہے،تبدیلی کا نعرہ کھوکھلا ثابت ہو اہے،مہنگائی کے ماری عوام کو روزگار، گیس،سی این جی اورپینے کے صاف پانی سے بھی محروم کردیا گیا ہے،ابتک تبدیلی صرف ڈالر،پیٹرول، بجلی سمیت دیگر روزمرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی صورت میں آئی ہے،جوکہ موجودہ حکومت کے دعووں کی نفی ہے۔ ہمیں حکومت کی خواہش ونیت پر کوئی شک نہیں ہے مگران کی ٹیم اور اقدامات سے واضح پتا چلتا ہے کہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے۔ رہنمائوں نے کہاکہ منبر و محراب کے مضبوط مورچے کے ذریعہ اصلاح معاشرہ سمیت ملک میں حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کو دنیا کی محبوب چیزوں میں سب سے زیادہ اللہ کا گھر مسجد پسند ہے۔ جو اللہ کے گھر کو آباد رکھے گا اللہ اس کے گھر کو آباد رکھے گا۔ نماز مومن کی معراج اور کفرو ایمان کا فرق بھی نماز ہے۔ رجوع الی اللہ میں ہی تمام مسائل سے نجات اوردنیا وآخرت کی کامیابی مضمر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات اوراپنی عبادت کے لیے بنایا ہے تاکہ اللہ کی زمین پر اللہ کا کلمہ سربلند ہو۔ہمیں مسجد کو اپنے رب کو راضی کرنے کا ذریعہ بنانے کے ساتھ اقامت دین کا مورچہ بھی بنانا چاہے تاکہ دنیا میں چین وسکون اورمعاشرہ امن کا گہوارہ بن سکے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد بھی یہی ہے،زونل امیرعمران رشیدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سودی نظام معیشت سے ہماری معیشت تباہ اور اللہ کے احکامات سے بغاوت کے نتیجے میں آج پوری انسانیت بھوک افلاس و دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ تمام مسائل سے نجات اور دنیا و آخرت کی کامیابی صرف قرآن و سنت پر عمل کرنے میں ہے۔ دنیا آخرت کی کھیتی ہے جو بوئے گا وہی کاٹے گا،دعوت دین کا کام اور عمل کرنے میں ہی ہمارے رزق و عمر میں برکت اور تمام دنیاوی مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس