Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے سیاستدان انتہائی غیر ذمہ دارانہ روش اپنائے ہوئے ہیں اور بچگانہ حرکتوں میں مصروف ہیں ۔حافظ محمد ادریس


لاہور 10فروری2019ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے سیاستدان انتہائی غیر ذمہ دارانہ روش اپنائے ہوئے ہیں اور بچگانہ حرکتوں میں مصروف ہیں ۔قوم جن لوگوں کو اپنی قسمت کا مالک بنائے اور اپنے مستقبل کے فیصلے کرنے کی امانت سپرد کرے ان کی بچگانہ حرکتیں انتہائی افسوس کی بات ہے ۔ عموماً جمہوری ملکوں میں اپوزیشن جماعتیں احتجاجی رویے اختیار کرتی ہیں جبکہ حکمران طبقہ ان کا سنجیدگی اور مثبت تعمیری رویوں سے جواب دیتاہے ۔ہمارے ہاں بدقسمتی سے اپوزیشن ہو یا بر سراقتدار ٹولہ ، سبھی ایک ہی لب و لہجے میں گرجتے اور برستے ہیں ۔ حکومتیں اپنی کارکردگی سے عوام کو مطمئن کرتی ہیں نہ کہ دھمکیوں اور گالیوں پر تکیہ کرتی ہیں ۔ حافظ محمد ادریس نے کہاکہ احتساب اور انصاف مہذب معاشروں کی لازمی صفت ہوتی ہے ۔ احتساب ہر ایک کا ایک ہی پیمانہ سے ناپا جانا چاہیے ۔ لوٹی ہوئی دولت کی واپسی جب تک نہ ہو ملک و قوم کو کسی فیصلے سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا ۔ قانون ساز اداروں کو اپنا کام ذمہ داری اور سنجیدگی سے کرنا چاہیے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس کے مطابق اپنے فرائض ادا کرنے چاہئیں ۔ عدالتوں کا کام بے انصافی کا خاتمہ ہے نہ کہ سیاست بازی ۔ انہوںنے کہاکہ عدالتوں سے مظلومین اور متاثرین کی داد رسی ہو تو ملک خوشحالی کی طرف بڑھتاہے ۔ سانحہ ساہیوال بہت افسوسناک واقعہ ہے ، یوں نظرآتاہے کہ مظلومین کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جارہے ۔ خون خاک نشیناں کی بھی اللہ کے ہاںوہی قیمت ہے جو حکمرانوں اور سرمایہ داروں و جاگیرداروں کی ہے ۔ انصاف نہ ہو تو ارباب اقتدار جان لیں کہ اللہ کی پکڑ بڑی سخت اور اس کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس