Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اتحاد امت ہی عالم اسلام کو بحرانوں اور عالمی استعماری قوتوں کے شکنجے سے آزاد کراسکتا ہے .۔لیاقت بلوچ


لاہور 8فروری 2019ء:سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اتحاد امت ہی عالم اسلام کو بحرانوں اور عالمی استعماری قوتوں کے شکنجے سے آزاد کراسکتا ہے ۔کشمیر ،فلسطین ،شام یمن کے مسلمانوں کو پنجۂ استبداد سے آزاد کرانے کیلئے پاکستان، ترکی ،سعودی عرب ،مصر ،امارات اور قطر کو مشترکہ موقف اختیار کرنا ہوگاورنہ عالمی قوتیں سب کو باری باری تر نوالہ بنا لیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ،جڑانوالہ اور رینالہ خورد میں اتحاد امت کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیر اور افغانستان عوام کی عظیم قربانیوں کی بدولت فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ چکے ہیں ۔عالم اسلام خصوصا پاکستان اس مرحلہ پر کوئی کمزور ی دکھائے بغیر حکمت ،تدبر ،وحدت اور یکجہتی سے اپنا تاریخی کردار ادا کرسکتا ہے ۔پاکستانی قوم اور خطہ کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اب ان قربانیوں کا انہیں صلہ ملنا چاہئے ۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان وزیر اعظم کے قریب ترین ساتھی اور حکمران جماعت پر پانی کی طرح پیسہ بہاتے رہے ہیں دونوں کے احتساب کے کٹہرے میں آنے سے خود عمران خان کی اخلاقی پوزیشن کمزور ہوگئی ہے ۔صورتحال ثابت کررہی ہے کہ مال دولت لٹا کر پاپولر سیاست کے ذریعے اقتدار لے لینا ناکام طریقہ کار ہے ۔تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی طرح تیزی سے ناکامی کی طرف بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کا رہبر، دھڑکتا دل اور واحد مسلمان ایٹمی ملک ہے ۔دیانتدار ٹیم اور اہل قیادت ہی پاکستان کو اس کا اصل مقام دلاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرضے ،کرپشن اور سود تباہی کا راستہ ہے جسے حکمران چھوڑنے کو تیار نہیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس