Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جمعیت طلبہ عربیہ قرآن و سنت کی دعوت پر تمام امت کو جمع کرنا چاہتی ہے۔ مولانا محمود بشیر


ملتان8فروری 2019ء:جمعیت طلبہ عربیہ ملتان کی طرف سے نجوم المدارس ایوارڈ کے تحت مدرسہ جامع العلوم میں ضلع ملتان کی سطح پر ایک عظیم الشان مقابلہ حسن قرات و مقابلہ تقریر بعنوان شعائر اسلام کے خلاف عالمی سازشیں منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکر کے قراء اور مقررین نے حصہ لیا ۔ مہمان خصوصی سابق منتظم اعلی مولانا محمود بشیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی فرقہ واریت کی طرف نہیں بلاتے بلکہ ہم قرآن مجید کی طرف بلاتے ہیںجو ایک انقلابی کتاب ہے اور نبی ﷺ کے اسوہ کی طرف بلاتے ہیں جس کی پیروی میں ہی ہماری کامیابی اور فلاح ہے۔ہم شعائر اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں۔ مقابلہ جات میں پوزیشن لینے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔پروگرام میں مولانا عبدالرزاق، مولانا انعام اللہ جامعی، پروفیسر عبدالصمد، مولانا روشن غنی ،قاری محبوب یزدانی،منتظم ضلع عبدالرحمن ملک، امین ضلع محمد عتیق اور رائو اعجاز الحق بھی موجود تھے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس