اہم خبریں
- اگر بھارت نے کوئی غلطی کی تو زمین پر اس کا وجود باقی نہیں رہے گا اور وہ تاریخ کا حصہ بن جائے گا ۔سینیٹر سراج الحق
- سعودی عرب کے ولی عہد کا دورہ بہت اہم تھا ، پاکستانیوں کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔لیاقت بلوچ
- بھارت منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔میاں عبدالستار بیگا
- کشمیر ایک علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ خطے کے امن کا بین الااقوامی مسئلہ ہے ۔ذکراللہ مجاہد
- حمد حسین محنتی کا سندھ زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،وی سی ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی سے ملاقات
- قومی سطح پر تمام بنیادی مسائل میں سب سے بڑا ایشوانڈیا کی آبی جارحیت ہے ۔چوہدری نثار احمد
- حکمران آتے رہے مگر طلبایونینز پر پابندی بدستور برقرار رہی۔حافظ نعیم الرحمن
- ضابطہ اخلاق کی آڑ میں سوشل میڈیا پر قدغن جبر اور خلافِ آئین ہے۔ دردانہ صدیقی
- سعودی عرب سے اہل پاکستان کے رشتے مضبوط ہی نہیں بلکہ حرمین شریفین کے حوالے سے مقدس و محترم بھی ہیں ۔فریداحمدپراچہ
- ہندوستان کا ہدف ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہا ہو لیکن اس میں اس کی بدترین ناکامی پوری دنیا دیکھ رہی ہے ۔لیاقت بلوچ
امریکہ کو ناصرف افغانستان سے نکلنا ہے بلکہ تاوان جنگ بھی دینا ہوگا ۔ سینیٹر سراج الحق
لاہور7فروری2019ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ امریکہ کو ناصرف افغانستان سے نکلنا بلکہ تاوان جنگ بھی دینا ہوگا ۔ چند سال قبل طالبان سے کوئی ہاتھ ملانے کو تیار نہیں تھا اور اگر کوئی ہاتھ ملانے کی کوشش کرتا تھا تو اسے غدار اور واجب القتل قرار دیا جاتا تھا مگر آج امریکہ طالبان سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہاہے اور روس سمیت بہت سے ممالک طالبان کو اپنے ہاں دفاتر کھولنے کی دعوت دے رہے ہیں تاکہ مذاکرتی عمل میں شریک ہوسکیں ۔ روس کے بعد امریکی شکست سے واضح ہوگیاہے کہ افغانستان میں مستقبل اسلام کا ہے اور اس کی ٹھنڈی اور معطر ہوائیں پاکستان میں بھی اسلامی نظام کے نفاذمیں مدد گار ثابت ہوں گی ۔ افغان جنگ میں لوہا ہار گیاہے اور ایمان جیت گیاہے ۔ ہمارے حکمرانوں کو خوابوں اور خیالوں کی دنیا سے نکل کر قرآن وسنت کی طرف آنا اور ملک میں اسلامی نظام قائم کرناہوگا ۔ اسلام ہی ہمارے مسائل کا حل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ موجودہ حکومت بھی پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور مشرف حکومتوں کا تسلسل ہے یہ انہی ناکام لوگوں کا مجموعہ ہے ۔ ان لوگوں نے حکومت میں آنے سے قبل معیشت کو پٹڑی پر ڈالنے ، بے روزگار ی اور غربت ختم کرنے ، بے گھر افراد کو چھت دینے کے وعدے کیے تھے مگر چھ ماہ میں بہتری کی بجائے معیشت کے قدم لڑکھڑا رہے ہیں ۔ قرضوں میں دن دگنا رات چوگنا اضافہ ہورہاہے ۔ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے حکمران خود انحصاری کا باعزت راستہ چھوڑ کر خیرات اکٹھی کرنے پر لگے ہوئے ہیں ۔ معاشی افلاطون اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرنے کی بجائے عوام کو جھوٹی تسلیاں اور نئے وعدوں پر ٹرخا رہے ہیں ۔ اب اور کچھ نہیں بن سکا تو سابقہ حکومتوں کو کوسنے اور آبادی کو مسائل کاذمہ دار ٹھہرارہے ہیں ۔ حکمران آبادی کم کرنے کے مغربی اور یورپی ایجنڈے کو پورا کرنے پر تلے ہوئے ہیں حالانکہ جہاں آبادی زیادہ ہوتی ہے وہاں وسائل بھی زیادہ ہوتے ہیں ۔ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے ،اڑھائی کروڑ آبادی کاشہر پورے ملک کا معاشی حب ہے ۔ پنجاب میں آبادی زیادہ ہے جبکہ وسائل بھی سب سے زیادہ اسی صوبے میں ہیں ۔ بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے مگر آبادی کم ہونے کی وجہ سے وہاں وسائل بھی کم ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مغرب سمجھتاہے کہ اگر مسلمانوں کی آبادی اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو مسلمان غالب آ جائیں گے ۔ آج ملک میں خاندانی منصوبہ بند ی کی دوائیںسستی اور ہر جگہ دستیاب ہیں جبکہ کینسر جیسے موذی مرض کی دوائیں مہنگی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ کی نافرمانی کے راستے پر چل کر اور فطرت کے ساتھ ٹکر لے کر آج تک کوئی کامیاب نہیں ہوا ۔ حکمرانوں کو اللہ سے بغاوت کا رویہ ترک کر کے اطاعت و فرمانبرداری کا رویہ اختیار کرناچاہیے تاکہ ملک میں اللہ کی رحمتوں کا نزول ہواور پریشانیوں سے نجات مل سکے ۔
-
اگر بھارت نے کوئی غلطی کی تو زمین پر اس کا وجود باقی نہیں رہے گا اور وہ تاریخ کا حصہ بن جائے گا ۔سینیٹر سراج الحق
-
سعودی عرب کے ولی عہد کا دورہ بہت اہم تھا ، پاکستانیوں کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔لیاقت بلوچ
-
کشمیر ایک علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ خطے کے امن کا بین الااقوامی مسئلہ ہے ۔ذکراللہ مجاہد
-
بھارت منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔میاں عبدالستار بیگا
-
حمد حسین محنتی کا سندھ زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،وی سی ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی سے ملاقات
-
اگر بھارت نے کوئی غلطی کی تو زمین پر اس کا وجود باقی نہیں رہے گا اور وہ تاریخ کا حصہ بن جائے گا ۔سینیٹر سراج الحق
-
سعودی عرب کے ولی عہد کا دورہ بہت اہم تھا ، پاکستانیوں کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔لیاقت بلوچ
-
سعودی عرب سے اہل پاکستان کے رشتے مضبوط ہی نہیں بلکہ حرمین شریفین کے حوالے سے مقدس و محترم بھی ہیں ۔فریداحمدپراچہ
-
ہندوستان کا ہدف ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہا ہو لیکن اس میں اس کی بدترین ناکامی پوری دنیا دیکھ رہی ہے ۔لیاقت بلوچ
-
مودی اور بھارتی آرمی چیف خبر داررہیں، پاکستان اب 65 ءیا 1971 ءوالا پاکستان نہیں رہا ۔سینیٹرسراج الحق
سوشل میڈیا لنکس