Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

خواتین نے ثابت کردیا ہے کہ آزادی کی جدوجہد میں خواتین بھی کشمیریوں کے ساتھ ہیں ۔ اسماء سفیر


کراچی06فروری 2019ء: جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر نے 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی کے تحت حسن اسکوائرپر ہونے والی عظیم الشان ’’یکجہتی کشمیر کانفرنس ‘‘ میں خواتین کی بھرپور شرکت پر کراچی کی خواتین سے اظہار تشکر کیا ہے اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ خواتین نے بھی ثابت کردیا ہے کہ وہ آزادی کشمیر کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور خواتین سمیت کشمیری عوام کو یقین دلاتی ہیں کہ حکمران خواہ معذرت خواہانہ پالیسی اختیار کریں عوام کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے جدوجہد آزادی کشمیر پاکستان کی بقا و سالمیت کی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر عزیمت و استقامت کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں، کشمیریوں کے جذبہ آزادی اور تحریکِ حریت کو روکنا اب بھارت کے بس میں نہیں جب تک مسئلہ کشمیر حق و انصاف اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہیں ہوگا اس وقت تک جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کی توقع رکھنا نادانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکار بھارت کے جمہوری ملک ہونے کے دعوے کے بالکل برعکس ہے کشمیریوں کا ساتھ دینا دراصل تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا اور ہمارا قومی فریضہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ 70 سالوں سے کشمیر پر نہ صرف بھارت کا ناجائز قبضہ ہے بلکہ اس کی سات لاکھ سے زیادہ فوج مظلوم اور بے بس کشمیریوں پر ظلم و جبر کا ہر حربہ استعمال کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں کشمیری شہید اور ہزاروں معذور ہو چکے ہیں اور آج نہ ہی ان کے جان و مال اور عزت و آبرو کو تحفظ حاصل ہے اور نہ ہی ان کی املاک محفوظ ہیں۔ کشمیریوں کی اس تحریک کو کچلنے کے لیے بھارتی حکومت بدترین ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کر رہی ہے ایسے میں عالمی ادارے اور حکومتیں ان مظالم پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔پاکستان مسئلہ کشمیر کا ایک اہم فریق ہے حکومت پاکستان کا فرض ہے کہ وہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر عالمی برادری کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس