Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کراچی کے عوام نے کشمیر کانفرنس میں بہت بڑی تعداد میں شریک ہوکر کشمیری عوام سے زبردست اظہار یکجہتی کا ثبوت دیا ہے


کراچی ؍06 فروری2019ء:جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے اہل کراچی کی جانب سے مظلوم و نہتے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور قومی وحدت کے اظہار اور ’’یکجہتی کشمیر کانفرنس ‘‘میں زبردست شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہاہے کہ کشمیر ایک دن ضرور پاکستان کا حصہ بن کرر ہے گا ،جس طرح افغانستان میں روس ، امریکہ اور ناٹو افواج ذلیل و رسوا ہوئی ہیں اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھارت بھی رسوا ہو کر نکلے گا ، 70سال سے زائد عرصہ گزرچکا ہے کشمیری عوام آج بھی بھارتی مظالم کے خلاف بر سرپیکار ہیں ، 14اگست کو جموں کشمیر میں کشمیری عوام پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے پرچم لے کر یہ دن مناتے ہیں جس پر بھارتی افواج کے مظالم کاسامنا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیری صرف اور صرف الحاق پاکستان کے لیے جدوجہد کررہے ہیں وہ خود کو پاکستانی اور پاکستان کو اپنا وطن سمجھتے ہیں ، کشمیری عوام کلمے کی بنیاد پر قائم ہونے والے پاکستان کے ساتھ ہیں ، کشمیریوں سے ہمارا رشتہ کلمے کی بنیاد پر قائم ہے جسے کوئی ختم نہیں کرسکتا ، پاکستان بھی لاالہ الا اللہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا اس لیے ملک میں لاالہ الا اللہ کا نظام نافذ کرناہوگا اور چوروں ، ڈاکؤوں اور لٹیروں سے پاکستان کو آزاد کرانا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک جیسی مثال انسانی تاریخ میں مشکل سے ہی ملتی ہے ، کشمیریوں اور فلسطین کے مسلمانوں کی تحریکوں نے جو تاریخ رقم کی ہے اس کی کوئی نظیر نہیں ، کشمیری مسلمان جس طرح قربانیاں دے رہے ہیں اور ان کے اندر جو جذبہ جہاد اور شوق شہادت موجود ہے ۔ اس پر پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ کشمیر کی آزادی تک ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کشمیر نے ایک نیا رخ اختیار کرلیا ہے اور کشمیری نوجوانوں نئے جوش اور جذبے کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے ہیںآج کشمیر کا ہر نوجوان برہان مظفر وانی بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ کامیاب کانفرنس اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان جاگ رہا ہے اور ہمارے دل اہل کشمیر کے ساتھ دھڑک رہے ہیں ، ہم اپنی شہہ رگ کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، زندگی کے آخری لمحے اور خون کے آخری قطرے تک اہل کشمیر کے ساتھ رہیں گے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس