Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جماعت اسلامی حلقہ پی پی113کے یوسی امراءکی تقریب حلف برداری ، کشمیرریلی میں بھرپورشرکت کا اعلان


فیصل آباد4 فروری 2019ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی113کے یوسی امراءکی تقریب حلف برداری زونل امیر زون راناطٰہٰ خاں کی زیرصدارت دفترجماعت اسلامی سمن آبادمیں ہوئی ہے ۔ اجلاس میں زونل جنرل سیکرٹری میاںعتیق الرحمن،نائب امرءمیاںاعجازحسین،الطاف حسین سمیت دیگرعہدیدارن شریک ہوئے ۔نومنتخب یوسی امراءرانانذیر احمد امیریوسی104،خالدمحمودیوسی امیر105،عزیرمدنی امیریوسی109،محمدیٰسین یوسی امیر102نے اپنے اپنے عہدوںکاحلف لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راناطٰہٰ خاں نے کہاکہ آج 5فروری کوپی پی113سے سینکڑوں کارکنان چنیوٹ بازارمیں ہونے والی اظہاریکجہتی ریلی میں شرکت کریں گے جس کی مکمل تیاری کرلی گئی ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ بھارت میں جیسے ہی عام انتخابات قریب آتے ہیں کشمیریوں پر ظلم بڑھ جاتا ہے۔کشمیر پاکستان کے لیے نظریاتی اور دفاعی لحاظ سے اہم ہے۔ کشمیر کے تمام دریاﺅں کا رخ پاکستان کی طرف ہے۔ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کوپانی سے محروم کرنے کی سازش کی ہے۔افغانستان میں نیٹو ممالک آنے کے بعد اور پاکستان میں بد امنی کے واقعات بڑھے۔ تین ہزار آپریشنز کر کے 375 کشمیریوں کو گزشتہ سال شہید کیا گیا۔ سید علی گیلانی،شبیر شاہ، یاسین ملک،سید صلاح الدین اور آسیہ اندرابی سمیت کشمیری قیادت قربانیاں دے رہی ہے۔ مشرف کے 7نکات نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا۔حریت قیادت نے اس کو ناکام بنایا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی حکومتوں نے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا ہے ان کی ترجیحات میں کشمیر کا مسئلہ حل کرنا شامل ہی نہیں تھا۔مسئلہ کشمیر پر ریاستی پالیسی بنانے کے لیے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور ایک روڈ میپ بنایا جائے۔2019ءکو حکومت کشمیر کی آزادی کا سال منائے۔پاکستان کی حکومتوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں کشمیریوں کی شہادتوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر زندہ ہے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس