Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

شعبہ صحت میں بے مثال خدمت پر ایوارڈ اعزاز ہے،ہمارا کام وسیع ہورہاہے۔ اعجاز اللہ خان


کراچی4 فروری 2019ء:شعبہ صحت میں نمایاں خدمات پر الخدمت فاؤنڈیشن کوسی ایس آر سمٹ میں ایوارڈ دیا گیا ،اعجاز اللہ خان نے ایوارڈ وصول کیا۔تفصیلا ت کے مطابق دی پرفیشنل نیٹ ورک کی جانب سے میرٹ ہوٹل کراچی میں آٹھویں سالانہ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی سمٹ اینڈ ایوار کا انعقاد کیا گیا ،جس میں الخدمت سمیت ملکی و عالمی سطح کے 50بڑے کارپوریٹ اداروں اوراین جی اوز کے نمائندے شریک ہوئے۔منتظمین نے قحط زدہ تھر پارکر میں الخدمت اسپتال کو مریضوں کی بے لوث خدمت، مفت ادویات اور جدید سہولیات کی فراہمی پر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ۔ایوارڈ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری اعجاز اللہ خان نے وصول کیاجو مذکورہ اسپتال کے نگران بھی ہیں۔اس موقع پر اعجازاللہ خان نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے شعبہ صحت سے سالانہ 67لاکھ افراد مستفید ہوہے ہیں،طبی سہولیات کی فراہمی پر 878ملین روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔صاف پانی کے منصوبوں سے روز 16لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں،11ہزار سے زاید یتامیٰ کی کفالت کی جارہی ہے،4ہزار سے زاید افراد کو بلا سود قرض فراہم کیاگیا، شعبہ سماجی خدمت سے 4لاکھ افراد مستفید ہوئے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ الخدمت تھر اسپتال میں غریب مریضوں کا مستندماہر معالج جدید سہولیات کی مدد سے مفت علاج کرتے ہیں ، ادیات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ خدمات پر ایوار ڈ الخدمت کے لیے اعزاز کا باعث ہے ۔ہمیں امید ہے سمٹ میں شریک کمپنیاں عوامی بھلائی کے کاموں میں بھی اپنا حصہ ادا کریں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس