Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ملک بھر کے کروڑوں کسان تحریک آزادی کشمیر کے پشتیبان ہیں۔چوہدری نثار


لاہور4فروری 2019ء:گزشتہ روز آزاد کشمیر کے ایک اعلی سطحی پانچ رکنی وفد نے کشمیری رہنما عبدالرشید کی سربراہی میںکسان بورڈ پاکستان کے صدرچوہدری نثار احمدسے لاہور آکر انکے دفتر میں ملاقات کی اورکشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا ۔کسان بورڈ پاکستان کے صدرچوہدری نثار احمدنے کشمیری وفد سے گفتگو کرتے  انڈیا کی آبی جارحیت اور مظالم کی  شدید مزمت کی ۔انہوںنے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر سے نکلنے والے دریا زراعت اور معیشت کی شہ رگ ہیںکیونکہ ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کی زمینوں کو سیراب کر نے والے دریائوں کا پانی کشمیر سے نکلنے والے دریائوں سے آتا ہے اور زراعت کیلیے آب حیات کا درجہ رکھتا ہے ۔مگر اب انڈیا دریائوں پر غیر قانونی ڈیم بنا کر ہمارے ملک کو بنجر بنانے کے درپے ہے ۔کشمیرسے نکلنے والے دریا کشمیری قوم کی جدوجہد آزادی کا صدقہ ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان کشمیر کو نظر انداز کرنے کی بجائے کشمیر ایشو،اور انڈیا کے تعمیر کیے گئے ڈیموں کے معاملے کوموثر انداز میںعالمی دنیا کے سامنے اٹھائے۔انہوں نے کہا کسان بورڈ پاکستان کے ملک بھر کے کروڑوں کسان آزادی کشمیر کیلیے جانیں قربان کرنے والوں کے ساتھ ہیں اور ہم زراعت کی شہ رگ کشمیر سے نکلنے والے والے دریائوں کیلیے بھرپور مہم چلائیںگے  اور حکمرانوں کو مجبور کردیں کہ وہ کشمیر اور انڈین ڈیموں کے مسئلہ کو بین الاقوا می فورموں پر اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے لاکھوں کسان اور کسان بورڈ کے رہنما ملک بھر میں ہونے والی کشمیر ریلیوں  اور جماعت اسلامی کی کشمیر ریلیوںمیںملک شرکت کریں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس