Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اہل کشمیر کی ہمت اور جرات کو پاکستانی عوام انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اسماء سفیر


کراچی؍3جنوری2019ء:جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے شہر بھر کی خواتین سے 5فروری کو 3بجے حسن اسکوائر پر یکجہتی کشمیر کانفرنس میں بھرپور شرکت کی اپیل کی اور کہا کہ کشمیر کے پاکستان سے الحاق تک آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ اہل کشمیر کی ہمت و جرات اورقربانیوں کو پاکستانی عوام انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔نوجوان مرد و خواتین کی 70 سالہ بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی رنج والم کی داستان آخر کب اقوام عالم کو بیدار کرے گی؟۔انہوں نے کہا کہ حقیقت میں جس طرح حکومت پاکستان کو ٹھوس منصوبہ بندی کرنی چاہیئے تھی وہ نہیں کی گئی۔اب نئے عالمی منظرنامے میں مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس