Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سانحہ ساہیوال پر حکومتی بے حسی ، سرد مہری ، دانستہ طوالت اور مٹی ڈالنے کی مجرمانہ کوشش اصل المیہ سے بھی بڑا المیہ ہے۔فریداحمدپراچہ


لاہور4فروری2019 ء:جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ سانحہ ساہیوال پر حکومتی بے حسی ، سرد مہری ، دانستہ طوالت اور مٹی ڈالنے کی مجرمانہ کوشش اصل المیہ سے بھی بڑا المیہ ہے اور ہر گزرتا دن حکومتی سنگ دلی پر ماتم کر رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ دن دہاڑے قتل عمد کے ایسے واقعات پر مہذب معاشروں پر حکومتیں مستعفی ہو جاتی ہیں ، لیکن یہاں نہ وزیراعلیٰ نے استعفیٰ دیا نہ آئی جی پولیس نے ۔ چند افسروں کے تبادلے اور نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر کا نتیجہ ہے کہ اب سی ٹی ڈی قاتلوں کی پشت پناہ بنی ہوئی ہے اور دس موقف تبدیل کرکے اب اہلکاروں کو بھی بری کروانے کے جتن کیے جارہے ہیں ۔ ایسا لگتاہے کہ حکمرانوں کو اللہ کی بے آواز لاٹھی اور آخرت میں جواب دہی کا خوف بھی نہیں ۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دے کر ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور عبرت کا نشان بنایا جائے ۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس