Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

سینیٹرسراج الحق،لیاقت بلوچ اوردیگر رہنماؤں کا سید وقاص جعفری کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت


لاہور 2 فروری2019ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، نائب امراء حافظ محمد ادریس ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن ، حافظ ساجد انور ،محمد اصغر ، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب امیر العظیم ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف ، محمد انور نیازی و دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان سید وقاص انجم جعفری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ مرحومہ کی تربیت کا ثمر ہے کہ آج وقاص انجم جعفری سمیت ان کی اولاد تحریک اسلامی کے ہراول دستہ میں شامل ہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مرحومہ کے لیے بلندئ درجات اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس