Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اسلامی جمعیت طلبہ نے سیکولر، مغربی تہذیب اور لارڈ میکالے کے نظام تعلیم کے مقابلہ میں مصطفوی تہذیب و کردار کو فروغ دیا ہے ۔لیاقت بلوچ


لاہور یکم فروری 2019ء:    سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی اور سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان لیاقت بلوچ نے اسلامی جمعیت طلبا کے ناظم اعلیٰ اور ذمہ داران و کارکنان کو کراچی میں جمعیت کے سالانہ اجتماع ارکان کے انعقاد پر مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے نئی نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد سے جوڑے رکھنے ،اشتراکی نظریات ،سیکولر اور مغربی تہذیب اور لارڈ میکالے کے نظام تعلیم کے مقابلہ میں ہردور کے طلبہ میں اسلامی نظریات اور مصطفوی  تہذیب و کردار کو فروغ دیا ہے ۔امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کے ہمراہ اجتماع گاہ کے دورے کے موقع پرانتظامی کمیٹی کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ تعلیم ،سماجی محاذاور قومی سیاست پر جمعیت نے گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ میں جمہوری قدریں بہت مضبوط ہیں ۔جمعیت کا اپنے دستور کی روشنی میں مسلسل جدوجہد کی بنیاد پر اس کا طلبہ تشخص اور خود مختار طلبہ تنظیم کے حوالے سے کردار مسلمہ ہے ۔حالات کے بگاڑ کے مقابلہ میں جمعیت علم و تحقیق ،تعلیم و تربیت ،عزت و احترام کی اخلاقی طاقت کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ یونینز کی بحالی طلبہ کا جمہوری حق ہے جسے دبایا نہیں جاسکتا ۔
    لیاقت بلوچ نے کراچی میں جمعیت طلبہ عربیہ سندھ ٹیلنٹ ایوارڈ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس سیکولر ازم اور بے حیاء تہذیب کے مقابلہ میں شعائر اسلام کے تحفظ کی فرنٹ لائن اور مضبوط مورچہ ہے ۔
    دریں اثناجماعت اسلامی کا وفد لیاقت بلوچ کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن کی طرف سے دو فروری کو بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گا۔     

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس