Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

وزیراعظم عمران خان کی کپتانی اقتدار میں فلاپ ہوگئی ہے ۔ نظام حکومت وژن لیس اور ایڈہاک ازم کی بدترین شکل ہے ۔لیاقت بلوچ


لاہور31جنوری 2019ء:جماعت اسلامی پاکستا ن کے سیکرٹری جنرل اور مرکزی سیاسی کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں مرکزی مشاورتی اجلاس اور نوجوانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کپتانی اقتدار میں فلاپ ہوگئی ہے ۔ نظام حکومت وژن لیس اور ایڈہاک ازم کی بدترین شکل ہے ۔ ایک کروڑ نوکریاں ، پچاس لاکھ نئے گھروں کی فراہمی تو دور کی بات ، فی الحال دس لاکھ نئے بے روزگار اور پچا س ہزار خاندانوں سے چھت ، کاروبار اور ٹھیلے چھین لیے گئے ہیں ۔ قرضوں اور سود کی معیشت پہلے بھی ناکارہ اور تباہی کا باعث بنی ہے ۔ حکومت کو اپنا اسلوب بدلناہوگا وگرنہ سب کے ہاتھ سے سب کچھ جاتا رہے گا۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ پارلیمانی تاریخ کا منفرد واقعہ ہے کہ ایک سال میں تین بجٹ اور تیسرا بجٹ حکومت قومی اسمبلی میں بحث اور منظوری کے لیے سنجیدہ نہیں ۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہو اور منظور کیے بغیر ملتوی کر دیا جائے ، ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ۔ بجٹ تو منظور نہیں ہوا لیکن مہنگائی کا فلڈ گیٹ کھل گیاہے جو عوام کو روندتا جارہاہے ۔ خود انحصاری کی بنیاد پر معاشی استحکام کے لیے سود کا خاتمہ ، اپنے وسائل اور اپنی قوم پر ہی اعتماد کرنا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان مہاتیر محمد کے اسلوب حکومت سے دور ہی ہیں۔ 

لیاقت بلوچ نے کہاکہ یکم سے پانچ فروری تک یکجہتی کشمیر کے لیے پوری قوم اور تمام شعبہ ہائے زندگی متحرک ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کررہاہے ، عالمی برادری بے حسی کا شکار ہے ۔ عالمی برادری جان لے ہندوستان بہا مفاد پرست اور ناقابل اعتبار ہے ۔ 5 فروری کو پورے ملک میں عوام بے مثال یکجہتی کشمیر کا اظہار کریں گے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس