Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

بھارت طاقت کی بنیاد پر اب زیادہ دیر تک کشمیریوں کو اپنا غلام نہیں بناسکتا۔محمدحسین محنتی


کراچی 31جنوری2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کشمیر میں حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش اور بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت طاقت کی بنیاد پر اب زیادہ دیر تک کشمیریوں کو اپنا غلام نہیں بناسکتا، شہداءکی قربانیوں اور کشمیری عوام کی جدوجہد کے نتیجے میں وادیءکشمیر میں جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا، جماعت اسلامی کے تحت 5فروری کو کراچی تا کشمور سندھ میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق پانچ فروری کو کراچی میں کشمیر مارچ کی قیادت کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر قیم کاشف سعید شیخ ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ کشمیری عوام خاص طور پر یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ،اساتذہ اور شہید مظفر برہان وانی نے جدوجہد آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونک دی ہے، ان شاءاللہ شہداءکی قربانیاں اور کشمیری عوام کی جدوجہد ضڑور ایک دن رنگ لائے گی، صوبائی امیر نے زور دیا کہ پانچ فروری کو باب الاسلام سندھ میں ہر چھوٹے بڑے مقام پر ریلیاں ومظاہروں کا اہتمام کرکے بھارتی مظالم کی مذمت اور اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے۔دریں اثناءمرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو سکھر، صوبائی امیر محمد حسین محنتی کراچی،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی حیدرآباد،کاشف سعید شیخ لاڑکانہ،نظام الدین میمن شکارپور،حافظ نصراللہ عزیز جیکب آباد،عظیم بلوچ مٹیاری میں کشمیر ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس