Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

بحیثیت مسلمان ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اقامت دین کے لیے دین کی دعوت کو آگے بڑھائیں۔دردانہ صدیقی


کراچی؍29جنوری2019ء:جماعت اسلامی پاکستان (حلقہ خواتین )کی مرکزی جنرل سکریٹری دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ معاشرے کو مسخر کرنے کے لیے صالحیت کے ساتھ صلاحیت بھی ناگزیر ہے ،اپنی اصلاح کی بھرپور کوشش کرنی چاہیئے ،ایمان و تقویٰ کے ساتھ اخوتِ اسلامی کا گہرا رشتہ ہے ،اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو ، اخوت کی بنیاد پر اللہ کی رسی قائم ہے ،ٹیکنالوجی نے انسانی تعلقات میں فاصلے پیدا کیے ہیں ،ہمیں ہروقت یہ دیکھتے رہنا چاہیئے کہ مادہ پرستی کے اس دور میں کیسے اپنے اخلاق کی حفاظت کریں اوراپنے کردار میں انقلاب پیدا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی (حلقہ خواتین )ضلع شمالی کے تحت چار روزہ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع میںنگران تدوین و تاریخ کمیٹی حلقہ خواتین روبینہ فرید نے ’’مطالعے کی اہمیت ‘‘پر پریذینٹیشن پیش کی۔اس موقع پر ناظمہ حلقہ مہر افشاں ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔دردانہ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سیرت اور حدیث کو پڑھتے وقت یہ ضرور مدِ نظر رکھیں کہ یہ ہمیں انقلاب کا راستہ دکھاتی ہیں ، جب تک ہم یہ نہیں سیکھیں گے کہ حکمت رسول ؐ نے کیا کام کس وقت کیا اور کیوں کیا اور آ ج اس کا کیسے استعمال کیا جائے ۔درست سمت میں آگے نہیں بڑھ سکتے ۔مہر افشاں نے کہاکہ دعوت و دین کا کام انبیاء کرام کا کا م ہے ،بحیثیت مسلمان ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ دین کی دعوت کو آگے بڑھائیں اور کلمۃ اللہ کو بلندکرنے کے لیے دین کے پیغام کو عام کریں ۔ جماعت اسلامی (حلقہ خواتین )کی ارکان اللہ کے کلمے کو بلند کرنے اور اقامت دین کے لیے کام کررہی ہیں ۔روبینہ فرید نے مطالعے کی اہمیت پر پریذینٹیشن دیتے ہوئے کہاکہ مطالعے کے لیے ضروری ہے کہ سب سے پہلے کتاب سے دوستی کی جائے اور اس کے ساتھ وقت گزارا جائے ، کتاب کے جملے کو لکھا جائے اور آگے بڑھایا جائے اور اعتدال کے ساتھ مطالعہ کیا جائے ۔خواتین ارکان کو چاہیئے ہر ماہ کچھ نہ کچھ نصاب مقرر کرلیں اور پھر اس کتاب کا مطالعہ کریں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس