Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

تبدیلی سرکار نے عوام کے ارمانوں کا قتل اور امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔کاشف سعید شیخ


کراچی 29جنوری2019 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ مہنگائی وبیروزگاری نے عوام کی زندگی تنگ کردی ہے، حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کے اقدامات کرکے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے،جماعت اسلامی دعوت دین کی جماعت ہے جو قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں شعبہ جات کے ناظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی تنظیم میں شعبہ جات کی بڑی اہمیت ہوتی ہے، صوبائی منصوبہ عمل میں رنگ بھرنے اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے شعبہ جات کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، صوبائی رہنماءنے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کی محرومیوں کو ختم کرنے میں ناکامہ جبکہ تبدیلی سرکار نے عوام کے ارمانوں کا قتل اور امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے، عوام کو ریلیف ،روزگار اور اپنے گھروں سے محروم کردیا ہے،مسائل سے نجات اور عوام کے فلاح وبہبود صرف اور صرف قرآن وسنت کے نفاذ اور دیانتدارومخلص قیادت کے آگے آنے میں مضمر ہے، قبل ازیں تمام شعبہ جات نے اپنی سہ ماہی رپورٹ پیش کی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس