Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکومت کا منی بجٹ ا عدادوشمار کا ہیر پھیر ہے جس میں عوام کو بیوقوف بنا یا گیا ہے


لاہور24 جنوری 2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ 3ماہ کے اندر پی ٹی آئی حکومت کا دوسرا بجٹ غربیوں پر ظلم ہے جس میں بجلی ، گیس ،تیل، آٹا ، چینی ، دالیں اور گھی جیسی بنیادی چیزوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ حکومت پانچ ماہ گذارنے کے باوجود ابھی تک ابہام کا شکا ر ہے ۔ یہ منی بجٹ اعدادوشمار کا ہیر پھیر ہے جس میں عوام کو بیوقوف بنایا گیا جبکہ بجٹ میں سرمایہ داروں کیلئے سہولیات رکھی گئی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں جے آئی یوتھ کے اجلاس میں ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت تبدیلی کا نعرہ لے کر آئی تھی اور اس سے عوام کو بہت ساری تواقعات وابستہ تھیں مگر بدقسمتی سے اب تک کی موجود صورتحال حال سے عوام حکومتی کارکردگی سے بے حد مایوس ہو چکی ہے ۔ ملک میں لا قانونیت ، اقرباپروری ، کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری نے تبدیلی سرکار کا پول کھول دیا ہے ۔آئین اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک سے کرپشن اور اقرباپروری ختم نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مدینہ کی ریاست بنا نے کا دعوی کرتی ہے تو ملک میںمعاشی نظام بھی وہی نافذ کرنا چاہیے جو مدینہ کی ریاست کا تھا وہی حقیقی معاشی نظام ہے جس سے معاشی مسائل پر صحیح معنوں میں قابو پایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا

کہ کب تک بجلی و گیس ، تیل اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر ٹیکس لگا کر ملک چلائے گی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس