Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سیکولرزم، لبرلزم کے مقابلے کے لیے لائحہ عمل طے کر نے کی ضرورت ہے ۔ دردانہ صدیقی


کراچی ؍24جنوری2019ء:سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین دردانہ صدیقی نے اسلامی جمعیت طالبات کی ذمہ داران کے ساتھ اہم اجلاس میں شرکت کی ۔اس موقع پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین اور جمعیت طالبات کے درمیان باہمی روابط کی ضرورت و اہمیت پر گفتگو کی گئی۔ دردانہ صدیقی نے جمعیت اور حلقہ خواتین کے درمیان روابط کی مربوط منصوبہ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیکولرزم و لبرلزم کا مقابلہ کر نے اور اسلام سے دوری جیسے اہم ترین چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت سے وابستہ فارغ التحصیل طالبات کو جماعت اسلامی حلقہ خواتین سے متعارف کروائیں تاکہ مل کر اور ایک قوت بن کر وقت کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکے ۔اجلاس میں جمعیت کی افرادی قوت میں اضافے کے لئے جامعات المحصنات کی طالبات اور حلقہ خواتین کی بچیوں سے رابطے کے لیے رہنمائی بھی دی گئی۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکریٹری جماعت اسلامی آمنہ عثمان ، سابقہ قیمہ عائشہ منور، نائب معتمدہ فرحانہ اورنگزیب ،ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات عائشہ فہیم ، ناظمہ صوبہ سندھ ایمن ناصر اور معتمدہ صوبہ فاطمہ فہیم بھی موجود تھیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس