Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ساہیوال واقعہ شرمناک اور انسانیت سوز ہے،چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں۔ دردانہ صدیقی


لاہور؍20جنوری 2019ء: سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین دردانہ صدیقی نے ساہیوال واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک اور انسانیت سوز قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون کے محافظ سرعام قانون شکنی کرتے ہوئے لوگوں کو قتل کرنے لگیں تو معاشرے کا اللہ ہی حافظ ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کی غلطی اور نااہلی نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے رد عمل میں ہی مجرم اور دہشت گرد جنم لیتے ییں۔ جعلی مقابلے میں بیوی بیٹی سمیت مارے جانے والے شخص کو انصاف کہاں سے ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اگر مجرم بھی ہے تو اسے بھی سرعام ماورائے عدالت قتل کرنے کا حق نہیں سب کو عدالت میں پیش کرنا چاہئیے۔پہلے بھی اس طرح کے واقعات ہوتے رہے ہیں لیکن اب تبدیلی اور نئے پاکستان کی دعویدار موجودہ حکومت پر لازم ہے کہ مقتولین کو انصاف دلائے اور ایسے واقعات کا تدارک یقینی بنائے۔ انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت اور یکجہتی کرتے ہوئے چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس