Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

دیانتدار قیادت اور کرپشن فری پاکستان ہی تمام مسائل کا حل ہے۔کاشف سعید شیخ


کراچی 15 جنوری2019 ء:جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ کرپٹ قیادت اور کرپشن نے سیاست کو گالی اور اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ دیانتدار قیادت اور کرپشن فری پاکستان ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف دعوتی و تنظیمی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد حکومت نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے۔ نیب کا ادارہ حکومت و اپوزیشن سمیت سب کی فاعلیں نکال کر عوام کے سامنے کرپشن زدہ چہرے بے نقاب کر رہا ہے مگر الحمد اللہ جماعت اسلامی سے وابستہ کسی بھی شخص کا نام اس فہرست میں نہیں ہے ۔مہنگائی و کرپشن و سلیکشن کی وجہ سے ملک میں مخلص قیادت کا فقدان ہے۔ جماعت اسلامی سے وابستہ نعمت اللہ خان اور مرحوم عبدالستار افغانی کراچی کے میئر جبکہ موجودہ امیر سینیٹر سراج الحق دو مرتبہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر خزانہ رہے ان کی دیانتداری اور کارکردگی کے مخالف بھی معترف ہیں۔ پورے ملک کی خدمت کےلئے عوام نے موقع دیا تو جماعت اسلامی اسی جذبہ کے ساتھ عوام کی خدمت کرے گی۔ صوبائی رہنماءنے زور دیا کہ ذمہ داران اصلاح معاشرہ ، اقامت دین کی جدو جہد کو تیز اور گھر گھر عوام تک جماعت اسلامی کی دعوت و پیغام، کو آگے بڑھانے کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس