Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جماعت اسلامی پنجاب سمیت ملک بھر میں 5فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپورطریقے سے منائے گی


لاہور15  جنوری 219ء:امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اس بار بھی پنجاب سمیت پورے ملک میں 5فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائے گی۔ مرکزی،صوبائی اور ضلعی قائدین یکجہتی کشمیر ریلیوں کی قیادت کریں گے۔بھارت نے کشمیر پر70برسوں سے غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد نہیں کیاجارہا۔جموں وکشمیر کے عوام نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہرپرامن راستہ اختیارکیامگراس کے باوجود بھارت نے اپنی7لاکھ فوج کے ذریعے ظلم وستم کی انتہاکردی ہے۔اب تک جموں وکشمیر میں بھارتی فورسزکے ہاتھوں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔دریں اثناجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب کی مجلس شوریٰ کااجلاس امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم کی زیرصدارت گزشتہ روزمنصورہ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف ایشوز پر قراردادیں متفقہ طور پرمنظور کی گئیں۔ کشمیرکی صورت حال پر پیش کی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب کی مجلس شوری ٰ کا یہ اجلاس مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے نت نئے طریقے آزمارہاہے ۔ تازہ ترین ظلم پیلٹ گن کا استعمال ہے، جس کا استعمال انسانوں کے لیے دنیا بھر میں ممنوع ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر اس کا بے دریغ استعمال کر رہاہے ۔پیلٹ گنوں کے ذریعے سے ہزاروں کشمیری جس میں بوڑھے ، جوان، خواتین اوربچے سب شامل ہیں کوآنکھوں سے محروم کر دیا گیا ہے ۔ عزتوں کی پامالی ، گھروں اورباغوں کی بربادی اور تعلیمی نظام درہم برہم کردیا گیا ہے ۔ جوممالک مہذب دنیا میں امن کی ٹھکیداری کا دعویٰ رکھتے ہیں ، ان کی بھی آنکھیں اندھی اورزبانیں گنگ ہوگئی ہیں ۔ اس مسئلے کا سب سے بڑا فریق اورمدعی یعنی حکومت پاکستان اپنی ذمہ داری اداکرنے سے قاصر نظر آتی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔اس مسئلے کو پوری قوت سے اٹھایا جائے تاکہ کشمیریوں کو محسوس ہوکہ پاکستان ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں آزادی کی یہ تحریک بیرونی امداد کے بغیر محض عوامی امنگوں کی بنیاد پرجاری ہے ۔ اب قوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ نے انڈیا کے ظلم اورپر اپیگنڈا کا پردہ چاک کردیا ہے ۔ جماعت اسلامی وسطی پنجاب کی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اس عظیم الشان جدوجہد اورجانی ومالی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے اوردعاگوہے اللہ تعالی اس تحریک کو اپنی منزل سے ہمکنار فرمائے اورکشمیر بنے گا پاکستان کا خوا ب شرمندہ تعبیر ہو ۔ جماعت اسلامی وسطی پنجاب کی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس پانچ فروری کے حوالے سے یہ اعلان کرتا ہے کہ وسطی پنجاب میں بالخصوص جماعت اسلامی بھرپور طریقے سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے پروگرامات منعقد کرے گی اوران شاء اللہ تاحصول مقصد کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس