Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

تعلیمی اداروںمیں مستقبل کے معماروں میں منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے


 فیصل آباد  14 جنوری 2019ء:اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ زبیرعباسی اورجنرل سیکرٹری امان اللہ نے محکمہ تعلیم،صوبائی حکومت ،اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروںمیں ملک کے مستقبل کے معماروں میں منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں،انہوں نے تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز میں حساس اداروں کی طرف سے طلبہ میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان کی رپورٹ کے انکشاف پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے اگرحساس اداروں کو یہ علم ہے کہ ہاسٹلزمیں منشیات سپلائی ہوتی ہے توانہیں یہ بھی پتہ ہوگاکہ یہ گھناوناکام کون کررہاہے اورکون اس کی سرپرستی کررہاہے ،منشیات کی بڑی منڈی اور دکانیں کہاں کہاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کیاقانون نافذکرنے والے ادارے خودکو منشیات فروشوںکے مقابلے میں کمزورسمجھتے ہیں اگر ایسا ہے توپھران اداروںکاختم کردیناچاہیے،انہوں نے کہاکہ منشیات سپلائی کرنے والے عناصرکسی بھی طورپر قابل معافی نہیں ہیں انتظامیہ ایسے غلیظ افرادکو فوری طورپر گرفتارکرے اورانہیں کڑی سے کڑی سزادے تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناونی حرکت کی جرات نہ کرسکے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس