Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

عباس چوہان (مرحوم ) بندگان خدا کی خدمت کا جذبہ رکھنے والی شخصیت تھے


لاہور13 جنوری 2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ عباس چوہان (مرحوم ) بندگان خدا کی خدمت کا جذبہ رکھنے والی شخصیت تھے۔ ان کی وفات سے علاقے کے اندر بڑا خلا پید ا ہوا ہے ۔ان خیالات کااظہا رانہوں نے رکن جماعت اسلامی عباس چوہان (مرحوم ) کی غائبانہ نماز جنازہ اور تعزیتی ریفرنس کے موقع پر اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس پر موقع امیر پی پی 161 احمد سلمان بلوچ ،قیم زون محسن بشیر ، سابق امیر پی پی 161 اسلم شاہین ، حافظ احمد اور عباس چوہان (مرحوم ) کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ 
ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ خدمت خلق اور اسلام کا جذبہ رکھنے والے لوگ ہی معاشرے میں بڑی غنیمت ہیں ایسے لوگ ہی معاشروں کیلئے خیر و برکت اور نعمت کا سبب ہیں ۔ مرحوم نے ساری زندگی اسلام کے غلبہ کے لیے جدوجہد کی ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حقیقی حل دیانتدار قیادت اور نظام کی تبدیلی سے وابستہ ہے ۔ ملک میں چہرے بدلنے کی سیاست نے عوام کو دکھوں ، محرومیوں اور مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کی معاشرتی
تعمیر و ترقی ور غلبہ اسلام کیلئے عباس چوہان(مرحوم ) کا مشن جاری رہے گا ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس