Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

کرپشن کے ناسور نے سرکاری ہسپتالوں سمیت ملک کے تمام اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔ذکراللہ مجاہد


لاہور10 جنوری 2019ء:صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم (وقف) ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کرپشن کے ناسور نے سرکاری ہسپتالوں سمیت ملک کے تمام اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔ شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریض اور ان کے لواحقین اپنے پیاروں کے علاج معالجہ کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ثریا عظیم (وقف) ہسپتال کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایم ایس ثریا عظیم (وقف) ہسپتال بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء ، سیکرٹری گورننگ باڈ ی ثریا عظیم ہسپتال افتخار احمد چوہدری ، صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ،فیاض احمدفیضی، ڈاکٹر لیاقت علی ، محسن بشیر و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ دنیا ترقی کی منزال طے کر رہی ہے اور ہمارے ملک میں متوسط طبقات کے لوگ اپنے بنیاد ی انسانی حقوق کیلئے ترس رہے ہیں ۔ہمارے حکمران بلندوباگ دعووں کی سیاست کرنے میں مصروف ہیں جبکہ عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آرہے ہیں ۔لوگ صحت و تعلیم ، روزگار ، پینے کے صاف پانی اوربجلی و گیس جیسی سہولیات کی عدم فراہمی سے سراپا احتجاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادویات بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ محکمہ صحت کی غفلت کا نتیجہ ہے ۔ ادویات بنانے والی کمپنیاں غریبوں کا خون نچوڑ رہی ہے ان کی مانٹرنگ کیلئے محکمہ صحت کا کوئی ادارے فعال نہیں ۔ 
ذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی مانٹرنگ کر کے ادویات کی قیمتوں کو عوام کی پہنچ میں لایا جائے اور سرکاری ہسپتالو ں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس