Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

آسٹریلیا سے بھیجے گئے کپڑے،مشین اورراشن اندرون سندھ کے غریبوں میں تقسیم کیاجائے گا


کراچی10 جنوری 2019ء: تھر پارکر سمیت سندھ کے غریب و مستحق خاندانوں میں تقسیم کے لیے گرم کپڑوں ، راشن اور سلائی مشین سے بھرا کنٹینر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کو موصول ہو گیا ۔سامان برادر تنظیم آسٹریلیا لائٹ فاؤنڈیشن اور آسٹریلیا پیس آرگنائزیشن نے بھیجا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ریجن آفس کراچی میں کنٹینر ڈپٹی سیکرٹری نسیم انصاری،منیجر پروگرام سہیل احمدنے کنٹینر وصول کیا۔اس موقع پر نسیم انصاری نے آسٹریلیا کی فلاحی تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت تھر سمیت اندرون سندھ کے غریب عوام کی بے لوث اور دیانتداری سے خدمت کررہی ہے ،یہی وجہ ہے ملک و بیرون ملک مخیر حضرات کسی بھی کار خیرمیں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے الخدمت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سامان بہت جلد اندرون سندھ ارسال کردیاجائے گا ، الخدمت کے مقامی ذمے دار سامان غریبوں میں تقسیم کریں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس