Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

رجوع الی اللہ میں ہی تمام مسائل سے نجات اوردنیا وآخرت کی کامیابی مضمر ہے،محمد حسین محنتی


کراچی 10 جنوری2019 امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کا انعام ہے۔ ہمیں نہ صرف اللہ کی اس نعمت کی قدر بلکہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصدکی تکمیل کےلئے جدوجہد ہر شہری کی ذمہ داری ہے،تبدیلی کا نعرہ کھوکھلا ثابت ہو اہے،مہنگائی کے ماری عوام کو روزگار، گیس ،سی این جی اورپینے کے صاف پانی سے بھی محروم کردیا گیا ہے،ابتک تبدیلی صرف ڈالر،پیٹرول، بجلی سمیت دیگر روزمرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میںبے تحاشہ اضافہ کی صورت میں آئی ہے،جوکہ موجودہ حکومت کے دعووں کی نفی ہے۔ہمیںحکومت کی خواہش ونیت پر کوئی شک نہیں ہے مگران کی ٹیم اور اقدامات سے واضح پتا چلتا ہے کہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے۔منبر و محراب کے مضبوط مورچے کے ذریعہ اصلاح معاشرہ سمیت ملک میں حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کو دنیا کی محبوب چیزوں میں سب سے زیادہ اللہ کا گھر مسجد پسند ہے۔ جو اللہ کے گھر کو آباد رکھے گا اللہ اس کے گھر کو آباد رکھے گا۔ نماز مومن کی معراج اور کفرو ایمان کا فرق بھی نماز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوباگو ضلع بدین کے قریب گوٹھ بابو ملاح اورگوٹھ نورمحمد ناہیوںمیں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں انہوں رفیق فاو ¿نڈیشن کے تعاون سے نئی تعمیر ہونے والی مساجد کا دعا مانگ کر افتتاح بھی کیا۔ اجتماع سے ضلعی امیر مولانا غلام رسول احمدانی، نائب امیر مولانا عبدالکریم بلیدی، رفیق فاو ¿نڈیشن کے محسن رفیق، محمد موسیٰ ملاح و دیگر نے بھی خطاب کیا،جماعت اسلامی کے دیگر ذمہ داران اورعلاقے کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ رجوع الی اللہ میں ہی تمام مسائل سے نجات اوردنیا وآخرت کی کامیابی مضمر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات اوراپنی عبادت کے لیے بنایا ہے تاکہ اللہ کی زمین پر اللہ کا کلمہ سربلند ہو۔ہمیں مسجد کو اپنے رب کو راضی کرنے کا ذریعہ بنانے کے ساتھ اقامت دین کا مورچہ بھی بنانا چاہے تاکہ دنیا میں چین وسکون اورمعاشرہ امن کا گہوارہ بن سکے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد بھی یہی ہے۔محمد موسیٰ ملاح نے کہا کہ جماعت اسلامی بلا تفریق انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے رفیق فاو ¿نڈیشن کے تعاون سے ابتک سندھ بھر میں 82 مساجد تعمیر ہو چکی ہیں۔ صرف تحصیل ٹنڈو باگو کے علاقے میں دوکمروں کچن وواشروم پرمشتمل چھوٹے تین سو سے زائد گھر مستحق افراد کو بنا کر دیئے۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس