Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

الخدمت فاؤنڈیشن بے سہارا اور دکھی انسانیت کیلئے امید کی کرن ہے ۔عبدالعزیز عابد


لاہور7  جنوری 2018ٗ:صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن بے سہارا اور دکھی انسانیت کے لیے امید کی ایک کرن ہے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن لاہور سال کے بارہ ماہ مستحق او رنادار لوگوں کی فلاح و بہود کے کاموں میں مصروف رہتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز آرفن بچوں میں ونٹر پیکج تقسیم کی تقریب میں شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الخدمت سکولز لاہور کے ڈائریکٹر زبیر احمد صدیقی ، الخدمت سکول کے پرنسپل شاہد ملک ، صوبہ پنجاب آرفن کیئر کے منیجر فیصل حمید و دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن لاہور غربت کی چکی میں پسے ہوئے لوگوں کی فلاح و بہود کا کام کر رہی ہے ۔آرفن بچوں کی تعلیم و صحت کے ساتھ ساتھ موسم سرما اورگرما کے کپڑوں کی تقسیم کا کام الخدمت فاؤنڈیشن لاہور احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے او ر یہ سب شہر کے مخیر حضرات اور اہل خیر لوگوں کے تعاؤن سے ممکن ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اللہ رب العزت کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ مستحق اور لاچار لوگوں کی فلاح و بہود کا کام کرنا ہے ۔ الخدمت فاونڈیشن لاہور شہر کے غریبوں اور یتیموں کیلئے ان کی صحت و تعلیم کے پروجیکٹس سمیت دیگر فلاح وبہود کے کاموں کو خدمت خلق اور خیر سگالی کے جذبے کے ساتھ سرانجام دے رہی ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس